یوسین بولٹ نئے ریکارڈ بنانے کیلئے پرعزم

Usain Bolt

Usain Bolt

ناروے(جیوڈیسک) اولمپکس چیمپئن یوسین بولٹ کا کہنا ہے کہ وہ رواں سیزن کے دوران نئے ریکارڈز قائم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ ناروے میں ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے 26 سالہ اتھلیٹ کا کہنا تھا کہ وہ رواں سیزن میں بھی بہترین پرفارمنس دکھانے کے لئے پرعزم ہیں۔

وہ سال کے آغاز میں انجری کا شکار ہو گئے تھے لیکن اب وہ مکمل طور پر فٹ ہیں۔ یوسین بولٹ کا مزید کہنا تھا کہ وہ اوسلو میں ہونے والی گیمز میں 200 میٹر دوڑ کا نیا ریکارڈ قائم کریں گے۔