ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے ایک فلم میں کام کا معاوضہ آٹھ کروڑ کر دیا ہے۔ دبنگ گرل کا کہنا ہے فلموں کی کامیابی میں ان کی کارکردگی سے زیادہ قسمت کا دخل ہے۔ سوناکشی سنہا کا شمار بالی وڈ کی ٹاپ اداکاراں میں ہونے لگا ہے۔
اداکارہ نے فلموں کی کامیابی کے ساتھ ہی اپنا معاوضہ بھی بڑھا دیا ہے۔ سوناکشی کا کہنا ہے ان کی فلمیں ہٹ ہو رہی ہیں تو معاوضہ بھی بڑھنا چاہئے۔ اداکارہ دبنگ، راڈی راٹھوراور دبنگ ٹو جیسی کامیاب فلموں میں کام کر چکی ہیں۔