پرویز مشرف کی گرفتاری کیلئے کرائم برانچ ٹیم کوئٹہ سے اسلام آباد روانہ

Musharraf

Musharraf

کوئٹہ (جیوڈیسک) سابق صدر پرویز مشرف کی گرفتاری کیلئے کرائم برانچ کی ٹیم کوئٹہ سے اسلام آباد روانہ ہو گئی ہے، ذرائع کے مطابق ٹیم ڈائرکٹر کرائمز کی سربراہی میں روانہ ہوئی۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اکبر بگٹی قتل کیس میں سابق صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے ہیں۔

ذرائع کرائم برانچ کے مطابق مشرف کا سفری ریمانڈ طلب کرکے انھیں کوئٹہ منتقل کیا جائے گا۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے مشرف سمیت 4ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کئے۔