دریائے سوات میں سیلاب، قریب واقع آبادیوں کو خطرہ

Swat River

Swat River

سوات (جیوڈیسک) سوات دریائے سوات میں پانی کے بہاو میں مسلسل اضافے کے باعث دریا کے کنارے آبادیوں کو لاحق خطرات مزید بڑھ گئے ہیں۔ دریائے سوات کے پانی میں اضافے کی وجہ سے کالام میں گزشتہ رات 3منزلہ عمارت دریا برد ہو گئی تاہم عمارت خالی ہونے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

دریائے سوات میں نچلے درجے کے سیلاب کے باعث کالام اور ملحقہ علاقوں میں دریا کے کنارے آباد لوگوں نے احتیاط کے طور پر عمارتوں کو خالی کرنا شروع کردیا ہے۔نچلے درجے کے سیلاب کی وجہ سے کالام اتروڑ سڑک کے کچھ حصے کو نقصان پہنچا ہے۔