پشاور (جیوڈیسک) پشاور اور گرد و نواح میں طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ جس کیخلاف شہری سراپا احتجاج ہیں۔ پشاور کے علاقہ رشید آباد، بشیر آباد، گلبہار، کاکشال، دلہزاک روڈا ور دیگر ملحقہ علاقے لوڈشیڈنگ سے زیادہ متاثر ہیں جہاں سولہ سے 18 گھنٹے بجلی نہیں ہوتی۔
اسی طرح دیہی علاقے متنی، بڈھ بیر اور اودزئی سمیت دیگر علاقوں میں بیس گھنٹے تک بجلی بند رہتی ہے۔ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف داودزئی، کاکشال اور دلہ زاک روڈ پر احتجاج کا سلسلہ وقتا فوقتا جاری ہے۔ پنجاب کے مختلف شہروں میں برستے بادلوں نے گرمی کازور توڑدیا ہے لیکن ملک کے دیگر حصوں میں گرمی کم نہیں ہو رہی۔