ملک کے بعض علاقوں میں ہونے والی بارش سے بجلی کی طلب میں کمی ہوئی ہے۔ جس کے بعد مجموعی شارٹ فال ساڑھے چھ ہزار سے کم ہوکر چار ہزار میگاواٹ پر آگیا ہے۔ بعض شہروں میں ہونے والی بارش سے موسم کی شدت کم ہوئی ہے اور شارٹ فال میں اڑھائی ہزار میگاواٹ کمی ہوئی ہے۔
جس سے بجلی کی لوڈشیڈنگ میں بھی کمی ہوئی ہے۔ لاہور شہر میں ہونے والی گذشتہ روز کی بارش سے بند ہونے والے فیڈرز سے ابھی تک بجلی بحال نہیں ہوسکی۔ این ٹی ڈی سی کے مطابق آنے والے دنوں میں موسم کی صورتحال بہتر ہونے پر بجلی کی صورتحال میں بھی بہتری ہونے کا امکان ہے ۔