چیمپئینز ٹرافی: نیوزی لینڈ کے خلاف آسٹریلیا کی بیٹنگ جاری

New Zealand& Australia

New Zealand& Australia

چیمپئینز ٹرافی کے اہم میچ میں آسٹریلیا کی نیوزی لینڈ کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔ آسٹریلیا کے لئے یہ میچ ڈو اور ڈائی کی حیثیت رکھتا ہے۔ کینگروز کو ابتدائی میچ میں میزبان انگلینڈ نے زیر کیا تھا۔ برمنگھم میں جاری میچ کا ٹاس آسٹریلیا نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

آسٹریلیا کی حتمی الیون میں اوپننگ بیٹسمین ڈیوڈ وارینر اور مچل اسٹارچ کو شامل نہیں کیا گیا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان مجموعی طور پر ایک سو چوبیس ایک روزہ میچز کھیلے گئے ہیں جس میں آسٹریلیا نے پچیاسی میں کامیابی حاصل کی جبکہ چونتیس میچز میں نیوزی لینڈ نے میدان مارا۔