32 ویں نیشنل گیمز میں خیبر پختونخواہ کا دستہ بھرپور شرکت کرے گا

Qamar Zaman

Qamar Zaman

پشاور (جیوڈیسک) خیبر پختونخوا اولمپکس ایسو سی ایشن کے نومنتخب جنرل سیکٹری قمر زمان نے کہا ہے 32 ویں نیشنل گیمز میں خیبر پختونخواہ کا دستہ بھرپور شرکت کرے گا۔ پشاور میں ذرائع سے گفت گو میں قمر زمان نے بتایا کہ 28 جون سے اسلام آباد میں شروع ہونے والی نیشنل گیمز میں خیبر پختونخواہ کا 3 سو رکنی دستہ شرکت کرے گا۔

انہو ں نے بتایا کہ کھلاڑی بھرپور تیاری کررے ہیں۔ ایشین ینگ اسکواش چمپئن شپ کے لئے بھی کھلاڑی پریکٹس کررہے ہیں، امید ہے جولائی میں ہونے والی چمپئن شپ میں اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔