پاکستان کے عوام سرخرو اور مشرف جلد رہا ہونے والے ہیں محمد رئیس
Posted on June 12, 2013 By Noman Webmaster کراچی
کراچی : پرویز مشرف کی ضمانت کی منظوری پر پاکستان کے عوام اور آل پاکستان مسلم لیگ کے کارکنان و عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے حلقہ 128سے صوبائی امیدوار اور آل پاکستان مسلم لیگ کے سینئر رہنما محمد رئیس نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کے عزم و حوصلے استقامت و صبر اور ملک و عوام سے محبت کے جذبے نے ملک و قوم دشمنوں کے تمام ہتھکنڈوں کو ناکام بنا کر جھوٹے مقدمات قائم کرنے والوں کو شکست فاش سے دوچار کیا ہے
آل پاکستان مسلم لیگ کے سینئر رہنماؤں محمد رئیس محمد فاروق قریشی تحقیق احمد خان عرف پیارے بھائی اور دیگر نے مشترکہ بیان میں قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ججزنظربندی و غداری اور بینظیر قتل کیس میں پرویز مشرف کی ضمانت حق اور عوام پاکستان کی فتح ہے مگر یہ فتح پرویز مشرف کی استقامت و حوصلے کی بدولت ملی ہے۔
جس کیلئے پرویز مشرف خراج تحسین کے مستحق ہیںاور ہمیں اس بات کا یقین ہے انشاء اللہ مالک وپروردگار کے کرم سے پاکستان و عوام کے دشمنوں کی ہر سازش ناکام وہوگی اور پرویز مشرف تمام مقدمات میں با عزت بری ہوکر ایک بار پھر اس ملک و قوم کی قیادت و خدمت کا فریضہ انجام دیں گے۔