جامشورو (جیوڈیسک) جامشورو تھرمل پاور ہاوس کے دو یونٹ فرنس آئل نہ ہونے سے بند ہو گئے۔ یونٹ بند ہونے سے نیشنل گرڈ کو 420 میگاواٹ بجلی کی فراہمی بند ہو گئی۔ جامشورو تھرمل پاور ہاوس ذرائع کے مطابق تھرمل پاور ہاوس کے یونٹ نمبر ایک اور تین نے فرنس آئل ختم ہونے کے باعث بجلی پیدا کرنا بند کر دی ہے۔
دونوں یونٹ مجموعی طور پر 420 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ کو فراہم کرتے تھے۔ پاور ہاوس ذرائع کا کہنا ہے کہ آج صبح تک یونٹ چلانے کے لئے فرنس آئل حاصل کر لیا جائے گا۔