تھر پارکر (جیوڈیسک) تھر پارکر میں رانی کھیت کی بیماری سے مزید 19 مور ہلاک ہو گئے۔ ایک ہفتہ میں ہلاک ہونے والے موروں کی تعداد چالیس ہو گئی۔ تھرپارکر کے علاقے ڈیپلو، مٹھی اور ننگرپار کے دیہاتوں میں موروں کی ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے۔
ڈپیلو کے نواحی علاقے سجائی، بابھڑی، خاروڑو اور کیرلو میں رانی کھیت کی بیماری سے 19 مور ہلاک ہوئے۔ رانی کھیت بیماری سے مور آنکھوں کی بینائی سے محروم ہوجانے کے بعد تڑپ تڑپ کر جان دے دیتے ہیں۔ تھر پارکر میں گزشتہ سال بھی رانی کھیت بیماری کے باعث سینکڑوں مور مر گئے تھے۔