سمندروں کو آلودہ ہونے سے بچانے کیلئے اجتماعی کوششیں کی جائیں کے ای ایس سی اور نیشنل فورم فار انوائرنمنٹ کے تحت ساحل سمندر کی صفائی
Posted on June 13, 2013 By Tahir Webmaster کراچی
کراچی : کے ای ایس سی کے ڈائریکٹر انرجی کنزرویشن آصف صدیقی نے کہا ہے کہ نوجوانوں اور بچوں میں ماحول کے تحفظ کا شعور بیدار کرنا مستقبل کی بہترین سرمایہ کاری ہے اور سمندری آلودگی سے بچائو کیلئے بھی بہت زیادہ کوششیں کرنا ہوں گی۔
وہ گزشتہ روز نیشنل فورم فار انوائرنمنٹ اینڈ ہیلتھ اور کے ای ایس سی (ای سی ڈی ڈیپارٹمنٹ) کے تحت سی ویو پر ساحل سمندر کی صفائی کی مہم کے دوران شرکاء سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر فورم کے صدر محمد نعیم قریشی، غلام کبریا، اکبر پبلک اسکول کے طلباء کے ای ایس سی ٹیم کے ارکان، حامد علوی، آصف سمبی، عدنان فاروقی اور دیگر موجود تھے۔
اس موقع پر فورم کے صدر محمد نعیم قریشی نے کہا کہ سمندر قدرت کی انتہائی قیمتی نعمت ہے جس سے ہماری زندگیوں کی بقاء ہے اور اسے آلودہ ہونے بچانے کیلئے سول سوسائٹی، طلباء ذرائع ابلاغ ، تجارتی وصنعتی اداروں کو مشترکہ جدو جہد کرنی ہوگی۔
اس موقع پر طلباء نے ساحل سمندر پر مختلف گروپوں کی شکل میں صفائی کی اور عہد کیا ہے کہ وہ مستقبل میں اس مہم میں جوش و خروش سے شامل رہیں
گے اور اپنے قیمتی ساحلوں کو آلودگی سے بچائیں گے۔ یہ مہم عالمی یوم ماحول اور عالمی یوم سمندر کے حوالے سے منعقد کی گئی تھی۔