سندھ حکومت نے ذمہ داریاں پوری نہ کیں تو وفاق کو مداخلت کا حق ہے : ممتاز بھٹو

Mumtaz Bhutto

Mumtaz Bhutto

کراچی (جیوڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سردار ممتاز علی بھٹونے کہا ہے کہ کسی عہدے کی خواہش نہیں رکھتا تاہم ملک یاصوبے کی عوام کی خدمت کے لیئے ایک دن کی بھی ذمہ داری دی گئی تو اسے احسن طریقے سے ادا کروں گا۔ کراچی میں اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ سندھ میں گورنر راج کا کوئی جواز نہیں اگر صوبائی حکومت نے اپنی ذمہ داریاں پوری نہ کیں تو وفاق کو مداخلت کا حق ہے۔

ان کا کہناتھا کہ پیپلزپارٹی کو سندھ سے ملنے والا مینڈیٹ جعلی ہے جو دھاندلی سے حاصل کیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ نوازشریف نے پارٹی میں عزت دی ہے میں بھی انکا دل سے احترام کرتا ہوں ان سے کوئی حکومتی عہدہ نہیں مانگا۔ انھوں نے کہا کہ کراچی میں خون ریزی کی ذمہ دار پیپلزپارٹی خود ہے۔

پانچ سال میں جو حکومت اپنی رہنما بے نظیر بھٹو کے قاتلوں کا پتا نہ لگا سکی وہ عوام کو کیا ریلیف دے سکتی ہے انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے اعلی سطح کے اجلاس میں بے نظیر بھٹو اور مرتضی بھٹو کے قتل کا معاملہ اٹھاں گا۔ انھوں نے کہا کہ ملک کو درپیش مسائل سے نکالنے کے لیئے کرپشن کے خاتمے کی کوششیں کی جائیں گی۔