واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا شامی باغیوں کی مدد کرنے میں تذبذب کا شکار ہو گیا۔ وزیر خارجہ جان کیری کہتے ہیں مدد کے لئے مختلف آپشنز زیر غور ہیں۔
واشنگٹن میں برطانوی ہم منصب کے ہمراہ پریس بریفنگ کے دوران امریکی وزیر خارجہ جان کیری کا کہنا تھا کہ شام کی حکومت کیخلاف باغیوں کی مدد کے لئے تاحال کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے تاہم ابھی بھی مختلف آپشنز زیر غور ہیں۔ جان کیری نے مزید تفصیلات دینیسے انکار کرتے ہوئے کہا کہ جب کوئی فیصلہ ہوگا تو بتا دیا جائے گا۔