اضلاع کی خبریں 13.06.2013

سینئر ٹیچر محمد اقبال بھٹی کی والدہ گزشتہ روز ابدال میں انتقال کر گئیں
گوجرانوالہ(جی پی آئی)گورنمنٹ ایف ڈی ماڈل ہائی سکول فتو منڈ کے سینئر ٹیچر محمد اقبال بھٹی کی والدہ گزشتہ روز ابدال میں انتقال کر گئیں مرحومہ کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں آبائی قبرستان سپردخاک کر دیا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان تحریک انصاف ضلع گوجرانوالہ کے عہدیدران کا اجلاس رانا ساجد علی کے دفتر میں ہوا
گوجرانوالہ(جی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف ضلع گوجرانوالہ کے عہدیدران کا اجلاس رانا ساجد علی کے دفتر میں ہوا جس کی صدارت ضلع کے سینئر نائب صدر احمد ندیم گورائیہ نے کی اور سیکرٹری کے فرائض ضلع جنرل سیکرٹری احسان الٰہی نارو نے ادا کئے چوہدری خادم حسین آدھی سیکرٹری اطلاعات سنٹرل پنجاب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی گوجرانوالہ میں بدترین شکست انجینئرڈ ایکشن ہیں تحریک انصاف کا ووٹ چوری ہوا ہے خادم حسین آدھی ایڈووکیٹ نے پارٹی کے اندر ٹیکسوں کی غیر منسفانہ تقسیم بھی ایک وجہ ہے جس کا ذمہ دار ضلعی صدر رانا نعیم الرحمن ،عثمان بسرا اور اعجاز چوہدری پنجاب کے صدر کو قرار دیا انہوں نے کہا کہ من پسند لوگوں کو بھاری رقم لے کر ٹکٹ فروخت کیے گئے کیونکہ پنجاب کا صدر اعجاز چوہدری ہو چکا تھا کیونکہ ضلع گوجرانوالہ تحریک انصاف کا قلعہ سمجھا جاتا ہے گوجرانوالہ میں 25 اکتوبر 2012 کے جلسہ سے تحریک انصاف بہت مضبوط ہوتی تھی ٹکٹوں کی بندر بانٹ کی وجہ سے اسی گوجرانوالہ میں الیکشن سے پہلے 5 مئی کا جلسہ ناکام ہوا کیونکہ پارٹی کارکن اور پارٹی عہدیدران ضلعی صدر کی وجہ سے مایوس اور ناراض ہو چکے تھے انہوں نے مزید کہا کہ ضلع صدر کے پارٹی کو بدنام کرنے ٹکٹیں فروخت کرنے اور نااہلی کی وجہ سے ایک غیر جانبدارانہ انکوائری کا مطالبہ کیا اور پارٹی قیادت عمران خان سے مطالبہ کیا کہ ذمہ داران کو انکوائری مکمل ہونے تک اپنے عہدوں سے معطل کیا جائے احمد ندیم گورائیہ اور رانا ساجد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رانا نعیم ایک کرپٹ اور بددیانت صد ر ہے اور ٹکٹوں کے فروخت کرنے کی انکوائری ہو نی چاہیے جس کی ایک مثال رانا نعیم کی بیوی جو کہ ای ہائوس وائف ہے اور اسے پارٹی معاملات کا کوئی پتہ نہ ہے اس کو یاسین راشد اور اعجاز چوہدری سے مل کر ایم پی اے بنوا دیا جس سے تحریک انصاف کی خواتین عہدیدران اور ورکر کی حق حلفی ہوئی چیئرمین عمران سے مطالبہ کیا کہ چونکہ خان صاحب اس بات سے بہت ناراض ہیں اور انہوں نے کہا تھا کہ وہ رانا نعیم کی بیوی ناہید کو اس عہدہ سے ہٹایا جائے حق دور کو حق دیا جائے اس موقع پر جنرل سیکرٹری احسان الٰہی نارو نے کہا کہ ضلع گوجرانوالہ میں تحریک انصاف کا ایکشن رزلٹ باقی اضلاع سے بہت کم ووٹ پڑے ہیں ضلعی صدر اور دوسرے امیدوار اپنے محلو ں اور گائوں سے بھی نہیں جیت سکے اسکی وجہ رانا نعیم کی کرپشن ہے اسکی بیوی کو فوری طور پر ایم پی اے کے عہدہ سے ہٹایا جائے نعیم کی ضلعی صدارت معطل کر کے انکوائری کی جائے اس اجلاس میں ضلع کے عہدیدران نے بھر پور شرکت کی اس موقع پر سرفراز احمد وڑائچ ضلع نائب صدر ، رانا ساجد ضلعی، نائب صدر حسن جعفری، جائنٹ سیکرٹری چوہدری صلاح الدین، جوائنٹ سیکرٹری چوہدری انصر نت، احور طفیل، میاں مبشر، انجم وڑائچ، میڈم اور رانا نعیم کی فوری معطلی کا مطالبہ کیا اور اسکی بیوی کو بھی عہدہ سے ہٹانے کا مطالبہ کیا انہوں نے کہا کہ وہ بہت جلد عمران خان چیئرمین تحریک انصاف سے ملکرتمام حالات سے آگاہ کریں گے اور رانا نعیم کی کرپشن کے ثبوت دیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایم ڈی واسا خالد بشیر بٹ کی دوبارہ واسا گوجرانوالہ میں تعیناتی کی خبرسنتے ہی ملازمین واسا میں خوشی کی لہر دوڑ گئی
گوجرانوالہ(جی پی آئی)ایم ڈی واسا خالد بشیر بٹ کی دوبارہ واسا گوجرانوالہ میں تعیناتی کی خبرسنتے ہی ملازمین واسا میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ ملازمین کی کثیر تعداد ان کے استقبال کے لئے واسا ہیڈ آفس ٹرسٹ پلازہ پہنچ گئی۔ جہاں انھوں نے اپنے ہر دلعزیز سربراہ واسا خالد بشیر بٹ کا ملک نصیر الدین ہمایوں صدر (سی بی اے ) واسا ، مسیتے خان جنرل سیکرٹری (سی بی اے) مہر غلام نبی بہادر جوائنٹ سیکرٹری و دیگر قائدین (سی بی اے) چوہدری نواز بشیر کھرل شہباز احمد ، سید مدثر حسین شاہ کی قیادت میں فقید المثال استقبال کیا۔پھول کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور خوشی کی نعرے بلند کرتے ہوئے ان کو انکے آفس تک لیکر آئے۔ اس موقع پر صدر (سی بی اے) ملک نصیر الد ین ہمایوں خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خالد بشیر بٹ ایم ڈی کی گوجرانوالہ واسا میں دوبارہ تعیناتی کی خوش آمدید کہتے ہیںاور ہم اس بات پر زیادہ یقین رکھتے ہیں کہ ماضی کی طرح وہ ملازمین کی ویلفیر کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کریں گے اور ملازمین ہمیشہ ان سے اسی طرح والہانہ محبت کا مظاہرہ کرتے رہیں گے۔انھوں نے مزید کہا کہ عدالت کے ذریعے کنفرم ہونے والے ورک چارج ملازمین کی تنخواہ کی ادائیگی میں حائل رکاوٹوں کو دور کر کے ان کو جلد از جلد ادائیگی کو ممکن بنایا جائیگا۔ اس موقع پر استقبال کے لئے آنے والے ملازمین کا ایم ڈی واسا خالد بشیر بٹ نے شکریہ ادا کیا اور ان کو اپنی طرف سے یقین دہانی کرائی کہ ملازمین کی بھلائی کے کاموں میں وہ اپنا نمایاں کردار ادا کرتے رہیں گے۔ آخر میں ملازمین واسا کو (سی بی اے) یونین واسا کی طرف سے بھر پور ریفرشمنٹ کرائی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
صاحبزادہ حامد رضا کی اپیل پر شہید پاکستان مفتی ڈاکٹر سرفراز احمد نعیمی کا چوتھا سالانہ یوم شہادت منایا گیا
گوجرانوالہ(جی پی آئی)سنی اتحاد کونسل کے مرکزی چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کی اپیل پر شہید پاکستان مفتی ڈاکٹر سرفراز احمد نعیمی کا چوتھا سالانہ یوم شہادت منایا گیا۔ مختلف مقامات پر قرآن خوانی اور تقریبات منعقد ہوئیں،مرکزی تقریب عالم چوک جامعہ نور الاسلام میں منعقد ہوئی۔ جس میں صوبائی سیکرٹری اطلاعات مرکزی جمعیت علماء پاکستان الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی، صاحبزادہ پیر محمد دائود رضوی،مفتی غلام نبی جماعتی،الحاج سرفرازاحمد تارڑ،مفتی محمد حسین صدیقی،صاحبزادہ عمار سعید سلیمانی، مفتی محمد سعید رضوی، قاری غلام سرور حیدری، مولانا محمد خالد حسن مجددی، قاری محمد اعظم چشتی، قاری محمد یاسین نعیمی،حافظ محمد رفیق قادری، پیر قاری محمد اشرف شاکر، حافظ آصف علی اویسی، قاضی محمد یعقوب رضوی اور دیگر نے خطاب کیا۔مولانا محمد اکبر نقشبندی نے کہا کہ مفتی ڈاکٹر سرفراز احمد نعیمی،نے دین اسلام کی اشاعت، سربلندی، نظام مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے نفاذ اور ملکی سالمیت اور استحکام کے لیے گرانقدر خدمات سر انجام دیں اور تاریخ ساز کردار ادا کیا۔ انہوں نے اسلام میں خود کش حملوں کو حرام قرار دیا اور کہا کہ بے گناہ انسانوں کا قتل کرنے والے جہنمی ہیں، جہاد کے نام پر بے گناہ لوگوں کو قتل کرنا فساد فی الارض اور بہت بڑا فتنہ ہے۔انہوں نے کہا کہ قوم طالبان سے مذاکرات نہیں بلکہ بے گناہوں کے خون کا حساب مانگتی ہے۔ فوجیوں، علماء کرام، اور مساجد و مدارس و مزارات اولیاء پر حملے کرنیوالے دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ انہون نے مزید کہا کہ مذاکرات کے ذریعے خطرناک دہشت گردوں کی رہائی ملک و قوم کیلیء انتہائی خطرناک ہو گی۔طالبان سے قانون کے کٹہرے میں بات کی جائے۔ ڈاکٹر سرفراز احمد نعیمی کے قاتلوں کی عدم گرفتاری ایک المیہ اور حکومت کی نااہلی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عوام حکومت کو مسائل سے نظریں نہیں چرانے دیں گے:حامد رضا
گوجرانوالہ(جی پی آئی)فیصل آباداور دیگر مقامات پراذیت ناک لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرنے والوں کے جمہوری حقوق کو ریاستی جبر سے کچلنا افسوس ناک ہے عوام حکومت کو مسائل سے نظریں نہیں چرانے دیں گے۔جمہوریت کو پروان چڑھانے کیلئے عوام کے مسائل کو حل کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے صوبائی سیکرٹری اطلاعات مرکزی جمعیت علماء پاکستان الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ لوڈ شیڈنگ کے ستائے ہوئے عوام پولیس گردی وحشیانہ تشدد اور لوگوں کو ان کے گھروں سے نکال نکال کر گرم سڑکوں پر لٹا کر بدترین لاٹھی چارج قابل مذمت اور شرمناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوران احتجاج عوام گھرائو جلائو اور قومی املاک کو نقصان پہنچانے سے اجتناب کریں۔احتجاج کو صرف حکومتی ایوانوں تک اپنی آواز پہنچانے کا ذریعہ بنائیں، صاحبزادہ حامد رضا چیئرمین سنی اتحاد کونسل نے بھارتی فضائیہ کے جنگی طیاروں کی طرف ست پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پر اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے کا نوٹس لے انہون نے کہا کہ بھارت امریکہ کی سرپرستی اور شہ پر خطہ کا امن تباہ کرنا چاہتا ہے حکمران کسی دبائو کا شکار نہ ہوں بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سُنی تحریک جمعہ کو یوم بیداری ملت کے طورپرمنائے گی
اسلام آباد(جی پی آئی)سربراہ پاکستان سُنی تحریک محمدثروت اعجازقادری کی اپیل پرجمعہ 14 جون کوبرمی مسلمانوں پرمظالم’امریکی ڈرون حملوں اور ڈاکٹر عافیہ صدیقی پر تشددکے خلاف ملک گیریوم احتجاج کو ”یوم بیداری ملت”کے طورپرمنایاجائے گا۔ اس سلسلے میںملک کے تمام شہروں میں احتجاجی مظاہرے’ریلیاں اوربیداری ملت سیمینار منعقدکیے جائیں گے جبکہ علماء ومشائخ’ آئمہ مساجداورخطباء اس حوالے سے جمعہ کے اجتماعات میں امت مسلمہ کی ذمہ داریوں کوبیان کریں گے۔پاکستان سُنی تحریک کے ترجمان نعیم الحق رضا نے قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ 14 جون کو میانمار میں مسلمانوں کے قتل عام کیخلاف پاکستان سُنی تحریک کے زیر اہتمام ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں بھر پور شرکت کر کے اپنے مظلوم مسلمان بھائیوں سے اظہار یکجہتی کریں۔ نعیم الحق رضا نے کہاکہ برما کے صوبے اراکان میں گزشتہ کئی سالوں سے بد ترین مسلم کش فسادات جاری ہیں, روہنگیا مسلمانوں پر عرصہ حیات تنگ کردیا گیا ہے’ عورتوں’ بچوں سمیت ہزاروں مسلمان شہید کئے جاچکے ہیں, ان کی املاک کو آگ لگائی جارہی ہے, گائوں کے گائوں تباہ کئے گئے ہیں, مساجد شہید کردی گئی ہیں, مدارس بند ہیں, لاکھوں مسلمانوں کو گھر بار چھوڑنے پرمجبور کردیا گیا ہے۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ عالمی اداروں انسانی حقوق کی تنظیموں, اسلامی کانفرنس اور دیگر حکومتوں نے اس صورتحال پر موثر گرفت نہیں کی اور لاکھوں انسانوں کو جو ریلیف مہیا کیا جانا چاہیے تھا وہ فراہم نہیں کیا گیا۔ انہوںنے مطالبہ کیا کہ پاکستانی حکومت مظلوم برمی مسلمانوں کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیراعلیٰ شہباز شریف کی شاندار بجٹ پیش کرنے پر وزیراعظم اور وزیر خزانہ کو مبارکباد
لاہور(جی پی آئی)وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے عوام دوست اور بہترین بجٹ پیش کرنے پر وزیراعظم محمد نواز شریف اور وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے مشکل حالات میں شاندار بجٹ پیش کیاہے اورموجودہ حالات میں اس سے بہتر بجٹ پیش نہیں کیا جا سکتا تھا۔ وفاقی بجٹ میں غریب اور کم وسیلہ طبقات پر کوئی بوجھ نہیں ڈالا گیا بلکہ اشرافیہ اور امیر طبقے کو اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑے گا۔وفاقی بجٹ 2013-14 ملک کی تعمیر و ترقی اور عوام کی خوشحالی کا باعث بنے گا۔ انہوںنے کہا کہ بجٹ میں بجلی کے بحران کے خاتمے کے لئے 225ارب روپے مختص کئے گئے ہیں اور گردشی قرضے 60 روز میں ختم کرنے کا فیصلہ بجلی بحران کے خاتمے میں ہمارے عزم کا عکاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آفس کے اخراجات میں 45 فیصد کمی کا اعلان اور وزراء کے صوابدیدی فنڈکا خاتمہ خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کی طرز پر دیگر صوبوں میں آشیانہ ہائوسنگ سکیم بنانے اور لیپ ٹاپ سکیم شروع کرنے سے عوام کو فائدہ ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان کی عوام کو بیو قوف بنا نے والے بجٹ میں غر یب عوام پر جو ظلم کر ینگے:پیر علامہ یوسف اعوان
لاہور (جی پی آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور ممبر اسلامی نظریاتی کونسل پیرعلامہ یو سف اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان کی عوام کو بیو قوف بنا نے والے بجٹ میں غر یب عوام پر جو ظلم کر ینگے وہ عوام دیکھے گی بجلی بحران پر تنقید کر تے ہوئے سیاست چمکانے والی جماعت مسلم لیگ ( ن) کو پتہ چلے گا کہ یہ کوئی آسان کام نہیں ہے اور حقیقت میں بجلی بحران پیدا کر نے میں سب سے اہم کر دار میاں برادران کا ہے انہوں نے کہا کہ خاندانی جماعت مسلم لیگ ( ن) میں کوئی دم نہیں ہے یہ صرف اپنی ذات کوفائدے دینے کے لئے اقتدار کو استعمال کر تے ہیں انہوں نے کہا کہ اب بجلی پر سیاست نہیں ہو سکے گی کیونکہ عوام بیوقوف نہیں ہے اور اب اُن کو احساس ہو گا کہ مسلم لیگ ( ن) نے وعدے کئے تھے وہ صرف وعدئوں کی حد تک ہی تھے حقیقت میں وہ جھوٹ کا پلندہ تھا انہوں نے کہا کہ ہماری تو دُعا ہے کہ یہ بجلی بحران ختم کر نے کے لئے کوئی جن لے آئیں کیونکہ سابقہ دور حکومت میں بجلی بحران کی وجہ سے آج تک نقصان ہو رہا ہے تب منصوبے میاں نواز شریف شر وع کروا دیتے تو آج لاگت بھی کم آتی اور مسائل بھی نہ ہوتے مگر بد قسمتی سے عوام کو بیوقوف بنانے میں محارت رکھنے والوں کا انجام دُنیا دیکھے گی اور جیت سچ کی ہو گی پیپلز پارٹی نے عوام کی حقیقی معنوں میں خدمت کی تھی اور کر تے رہے نگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سید منورحسن کا قومی بجٹ پر ردعمل
لاہور (جی پی آئی)امیر جماعت اسلامی پاکستان سیدمنورحسن نے قومی بجٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ غریب عوام کو اس بجٹ میں کوئی ریلیف نہیں دیاگیابلکہ نئے ٹیکس لگا کر مہنگائی بڑھانے کا سامان کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنرل سیلز ٹیکس میں ایک فیصد اضافہ کیا گیا جس سے مہنگائی میں پانچ فیصد اضافہ یقینی ہو گیا ہے۔ اس کے برعکس امرا کو ریلیف دینے کے لیے 1800 سی سی سے لے کر 2500 سی سی گاڑیوں کو ٹیکس میں 25 فیصد چھوٹ دے دی گئی ہے ۔ اشیائے ضروریہ گھی، چینی، تیل وغیرہ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لگادی گئی ہے۔ صحت کے لیے 21 ارب اور تعلیم کے لیے صرف 25 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جو اونٹ کے منہ میں زیرا کے مترادف ہے اس سے ن لیگ کی تعلیم دوستی اور عوام کی صحت کے بارے میں دلچسپی کھل کر سامنے آ گئی ہے ۔ زراعت کو صوبائی انکم ٹیکس سے مشروط کر کے کسانوں کے ساتھ ظلم کی ابتدا کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بے نظیر انکم سپورٹ پر وگرام کے لیے 75 ارب روپے کی خطیر رقم رکھی گئی ہے۔ فرق صرف یہ ہے کہ ” بے نظیر” کا نام ہٹا دیاگیاہے یہ فنڈ سیاسی رشوت کے طور پر پیپلز پارٹی کے کارکنوں میں تقسیم ہوتا رہا ہے اب یہ مسلم لیگ ن اپنے ورکروں میں تقسیم کرے گی۔سیدمنورحسن نے کہاکہ توانائی کے لیے 225 ارب روپے رکھے گئے ہیں لیکن بجلی کی اربوں روپے چوری روکنے کا کوئی منصوبہ نہیں دیا گیا۔ بھارت سے 18 روپے یونٹ بجلی خریدنے کی تیاری ہورہی ہے۔ بھارتی وفد کے ساتھ میاں شہبازشریف نے مذاکرات کرتے ہوئے بھارت سے تجارت بڑھانے کاعندیہ دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایران نے چند سال پیشتر پاکستانی سرحد تک بجلی کی ٹرانسمیشن لائن بچھا رکھی ہے لیکن پاکستان کے سابقہ حکمرانوں نے معاہدے کے باوجود اس آفر کو درخور اعتنا نہ سمجھا اور موجودہ حکومت بھارت کے ساتھ تو بجلی کا معاہدہ کرنے کے لیے بے چین ہے لیکن بیرونی دبائو پر ایران سے بجلی نہیں لی جارہی جو انتہائی تشویشناک ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت ہمارا ازلی دشمن ہے ۔ گزشتہ روز اس کے جنگی جہاز پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اندر گھس آئے عین اسی لمحے میاں شہباز شریف بھارتی وفد کے ساتھ تجارتی معاہدے کے لیے میٹنگ کر رہے تھے جو انتہائی افسوسناک ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لیاقت بلوچ کا بجٹ پر ردعمل
لاہور(جی پی آئی)سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے بجٹ پر اپنے ردعمل میں کہاہے کہ جی ایس ٹی کی شرح میں اضافہ، تھوک پرچون پر ٹیکس میں اضافہ، گھی، آئل، چینی پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کرنے سے مہنگائی کا سیلاب آئے گا۔ اس بجٹ میں انقلابی تبدیلی کی سمت متعین نہیں کی گئی تو یہ عام انتخابات کے بعد عجلت کا بجٹ ہے۔ اگر حکومت کا کوئی ویژن واضح اقتصادی حکمت علی کا عزم ہے تو اسے نیا بجٹ لانا ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لیاقت بلوچ نے بلوچستان اور سندھ کے پانچ روزہ دورہ کے بعد سیدمنورحسن سے ملاقات کی
لاہور (جی پی آئی)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے بلوچستان اور سندھ کے پانچ روزہ دورہ کے بعد امیر جماعت اسلامی پاکستان سیدمنورحسن سے ملاقات کی اور دونوں صوبوں کی سیاسی اور جماعتی صورتحال سے آگاہ کیا ۔ لیاقت بلوچ نے منصورہ میں مرکزی تربیت گاہ کے وفد سے ملاقات میںکہاکہ بلوچستان میں نئی حکومت کی تشکیل کے بعد عوام کی توقعات مثبت بنیادوں پر بڑھ گئی ہیں ۔ سیاسی کارکنان، مہنگائی بدامنی سے تنگ بے حال عوام، بے روزگار نوجوان اور لاپتہ افراد کے خاندان اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں ۔ بلوچستان میں کوئٹہ ، خضدار، مستونگ، لسبیلہ، اوتھل اور حب میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ پر عوام سراپا احتجاج ہیں ۔وفاقی ، صوبائی حکومتوں، فوج، انٹیلی جنس اداروں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اب بلوچستان کے مسائل حل کرنا ہوں گے ۔ لیاقت بلوچ نے وفد سے بات کرتے ہوئے کہاکہ مرکزی اور صوبائی بجٹ تو پیش ہو جائیں گے ۔ عوام کے نزدیک اب حکومتی سالانہ میزانیہ کا کوئی تقدس باقی نہیں رہا۔ عوام سمجھتے ہیں کہ یہ اعدادو شمار کا سفید اور کالا جھوٹ کا پلندہ ہوتاہے۔ مرکزی اور صوبائی حکومتوں کو عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہوں گے۔ بجلی کا بحران شدید تر ہوتا جارہاہے عوام جان مال عزت کا تحفظ چاہتے ہیں۔ مہنگائی، کرپشن، بدعنوانی، اقربا پروری، جرائم اور کشکول پھیلانے کی معیشت کا خاتمہ ہی قومی معیشت بحالی کر سکے گی۔ خود انحصاری کے ذریعے آزاد، خود مختار اور باوقار پاکستان اپنی منزل پائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آل پاکستان تاجر اتحاد کے مر کزی صدرخواجہ تعر یف گلشن کی زیر صدارت اجلاس ماڈل ٹاون میں ہوا
لاہور (جی پی آئی) آل پاکستان تاجر اتحاد کے مر کزی صدرخواجہ تعر یف گلشن کی زیر صدارت اجلاس ماڈل ٹاون میں ہوا جس میں پاکستان بھر سے آئے تاجررہنمائوں کی بڑ ی تعداد نے شر کت کی اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے خواجہ تعر یف گلشن نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت مختلف بحرانوں کا سامنا ہے اور سب سے اہم مسئلہ توانائی کا بحران ہے جسکے لئے پاکستان بھر کے چھوٹے بڑ ئے تاجروں سمیت عوام کو یکجان اور متحد ہو کر بجلی کی بچت کو یقینی بنا نا ہو گا اور غیر ضروری لائٹس کو بند کر نے کے ساتھ بجلی کی جس حد تک بچت ہو سکے کر نے چاہیے تاکہ بجلی بحران میں کمی ہو سکے انہوں نے کہا کہ توانائی کا مسئلہ ایک دن میں حل ہو نے والا نہیں ہے مگر سابقہ دور حکومت نے بجلی بحران کوسنجیدگی سے نہیں لیا جسکی وجہ سے بحران شدت اختیار کر گیا ہے انہوں نے کہا کہ ہم سب پاکستانیوں کا فرض ہے کہ پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے کے لئے ہر ممکن کو شش کر یں تاکہ مسائل کم ہو سکیں اور جن کو بجلی نہیں مل رہی اُن شہر ئوں اور دیہاتوں میں بھی بجلی کی فراہی کو یقینی بنایا جا سکے انہوں نے کہا کہ پاکستان بھر کے تاجر اپنی اپنی مارکیٹوں میں بجلی کو کم استعمال کر نے کے حوالے سے تاجروں کو آگاہ کر یں تاکہ بجلی بحران میں کمی واقع ہو سکے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ( ن) کی قیادت پر بھر پور یقین اور اعتماد ہے کہ وہ تاجر برادری اور بجلی بحران کو ہر حد تک جا کر حل کر ینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بجٹ میںمہنگائی کے تناسب سے غریب عوام کو ریلیف فراہم نہیں کیا گیا:جماعت اسلامی پنجاب
لاہور(جی پی آئی)امیر جماعت اسلامی پنجاب و نومنتخب ممبر صوبائی اسمبلی اور پارلیمانی لیڈرڈاکٹر سید وسیم اختر اور سیکرٹری جنرل نذیر احمد جنجوعہ نے بجٹ پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ خسارے کے بجٹ سے کوئی انقلابی تبدیلی نہیں آئے گی۔ بجٹ میں غریب عوام کو ریلیف نہیں دیا گیا۔مہنگائی کے تناسب سے پنشن میں اضافہ کیا جانا چاہئے تھا۔حالیہ اضافہ اونٹ کے منہ زیرہ کے مترادف ہے۔ بجٹ عجلت میں پیش کیا گیا ہے،واضح اقتصادی حکمت عملی کے ساتھ پیش کیاجانا چاہئے تھا۔ مہنگائی کو کم کرنے کے لئے کوئی حکمت عملی تیار نہیں کی گئی۔ مہنگائی کی وجہ سے اشیاء خورد و نوش کی بنیادی چیزیںآسمان سے باتیں کررہی ہیں۔ بجٹ میں جی ایس ٹی میں اضافہ کرنا قابل مذمت ہے۔انہوں نے کہا کہ سال میں تنخواہ صرف ایک بار بڑھتی ہے جبکہ ساراسال منی بجٹ کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔الفاظ کے جادوگروں کے خوشنما دعوے عوام کے لئے درحقیقت سبز باغ کے سوا کچھ نہیں۔ ملک میں 1 کروڑ 17 لاکھ افراد بے روزگارہوچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈارنے اسمبلی میں محض روایتی ذمہ داری اداکی ہے۔ ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ عوامی مسائل کے حل کے حوالے سے بھی پیش کردہ بجٹ کے نکات قوم کے سامنے لاتے۔یہ عوامی بجٹ نہیں ہے الفاظ کا گورکھ دھندہ ہے جس سے عوام کے مسائل میں کمی کی بجائے اضافہ ہو گا۔ ملکی معیشت دن بدن ابتر ہوتی چلی جارہی ہے۔امیر اور غریب کے درمیان دن بدن فرق بڑھ رہا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین خانم سکینہ مہدوی نے فیصل آباد میں احتجاج کے دوران خواتین پر پولیس گردی کی مذمت
لاہور (جی پی آئی) سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین پاکستان خانم سکینہ مہدوی نے فیصل آباد میں لوڈ شیڈنگ کیخلاف احتجاج کے دوران خواتین پر پولیس گردی کی بھر پور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو ابھی ایک ہفتہ بھی اقتدار سنبھالے نہیں گذرا اور عوام خصوصاً خواتین پر تشدد کرکے اپنی کارکردگی میں ایک سیاہ باب رقم کر دیا۔ انہوں نے کہا چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کر کے جمہوریت کے راگ آلاپنے والوں نے بدترین آمریت کی یاد تازہ کردی۔ الیکشن میں کئے گئے بانگ و بالا وعدے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ پاکستان کے معاشرے میں خواتین پر ظلم تشدد روز کا معمول بنتا جا رہا ہے۔ حکمران طبقہ محض زبانی یا اخباروں میں مذمتی بیان دے کر واقعے کو سرد خانوں کے نذر کیا جاتا ہے۔ فیصل آباد واقعے سے قوم کے سر شرم سے جھک گئے ہیں۔ عوام بالخصوص خواتین کو اپنا حق مانگنے کی اتنی بھاری قیمت ادا کرنی پڑی ۔ ایسے واقعات تو غیر مسلم معاشروں میں بھی نہیں ہوتے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اِس گھنائونے جرم میں ملوث سرکاری ملازمین کو قرار واقعی سزا دی جائے بصورت دیگر قوم کی مائیں، بہنیں، بیٹیاں، سڑکوں پر آنے کیلئے مجبور ہونگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پا کستان سنی تحریک کے زیر اہتمام برما ء میںمسلمانوں کے قتل عام پر 14 جون کو پنجاب بھر میں یوم احتجاج منایا جائیگا
لاہور(جی پی آئی) پا کستان سنی تحریک کے ترجمان محمد نواز قادری نے کہاہے کہ پا کستان سنی تحریک کے زیر اہتمام برما ء میںمسلمانوں کے قتل عام پر 14جون بروزجمعہ کو پنجاب بھر میں یوم احتجاج منایا جائیگا۔اس سلسلہ میں لاہور میں پریس کلب کے باہر زبردست احتجاجی مظاہرہ ہو گا۔ برما میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر اقوام متحدہ کی پر اسرار خاموشی سوالیہ نشان ہے۔انسانی حقوق کی تنظیمیں برماء کے انتہا پسندوں کو دنیا بھر میں عیاںکیوں نہیں کر رہی ہیں؟مذاہب اور تہذیبوں کا ٹکراو جاری رہا تو عالمی جنگ شروع ہو سکتی ہے۔مسلم ریاستوں کے سربراہان کو اس سنگین مسلئہ کے لئے متفقہ لائحہ عمل تیار کرنا ہو گا۔مسلم حکمران یہود ونصاریٰ کی غلامی میں اس حد تک نہ پہنچ چائیں کہ ظالم ہمارے گھروں میں داخل ہو کر ہمیں قتل کرنے کو جائز سمجھیں۔انہوںنے کہاکہ اقوام متحدہ یہود و نصاریٰ کی بربریت اور انتہائی ظلم کا برماء میں فوری نوٹس لیں۔مسلم حکمرانوں کی بے بسی اور غیر مناسب رویہ قابل مذمت ہے۔برطانیہ میں عیسائیوں کی انتہا پسند تنظیم انگلش لیگ کا مساجد اور مسلمانوں پر حملہ قابل مذمت ہے۔جمعہ کو مسلمان بھر پور طریقہ سے برماء میں مسلمانوں کے خلاف ہونے والے ظلم پر احتجاج میں بھر پور حصہ لیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سر کاری اداروں میں موجود کرپشن کا خاتمہ کئے بغیر ملک و قوم کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامذن نہیں کیا جا سکتا:شاداب رضا
لاہور( جی پی آئی)پا کستان سنی تحریک کے صوبائی صدر محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ سر کاری اداروں میں موجود کرپشن کا خاتمہ کئے بغیر ملک و قوم کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامذن نہیں کیا جا سکتا۔سرکاری اداروں میں موجد خرابیوں کو درست کرنے کے لئے جنگی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا۔ریلوے کی زمینوں پر قبضہ مافیا کو بھگا کر زمینیں ٹھیکے پر دی جائیں۔یا کسی غیرلکی سرمایہ کاری کمپنی کو وہ تمام زمینیں نجکاری کیلئے دی جائیں تاکہ ریلوے کی لاکھوں ایکٹر زمین سے آمدنی حاصل کی جائے اور ریلوے کو خسارے سے نکال کر منافہ بخش ادارہ بنایا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں گذشتہ روز لاہور سے کراچی جاتے ہوئے ریلوے اسٹیشن پر ذمہ دران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس مو قع پر صوبائی رہنما محمد زاہد حبیب قادری نے کہا کہوزیر ریلوے مسافروں کو مفت کھانے کیساتھ بروقت منزل پر پہنچنے کا بند وبست بھی کریں۔پا کستا ن ریلوے انجن کا صرف پہیہ اور بریک کام کرتے ہیں۔ریلوے افسران قومی اثاثہ بچانے کی بجائے نوکری بچانے کی فکر میں لگے ہوئے ہیں۔غریب آدمی کی سفری سہولت کو چھننے کی کوشش کی جارہی ہے۔سرکاری اداروں میں اجارہ داری،اقرباء پروری اور رشوت کا خاتمہ کئے بغیر انقلاب نہیں لایا جا سکتا۔ریلوے کرایہ میں وصو ل کیے جانے والے ٹیکس سے عوام کو سہولیات فراہم نہیں کی جا رہی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیراعلیٰ کا صوبائی کابینہ کے ہمراہ اتفاق بس سٹیشن سے سول سیکرٹریٹ تک میٹرو بس میں سفر
لاہور(جی پی آئی) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے آج پنجاب کابینہ کے پہلے اجلاس میں شرکت کے لئے صوبائی کابینہ کے ہمراہ اتفاق بس سٹیشن سے سول سیکرٹریٹ تک میٹرو بس میں سفر کیا۔ صوبائی وزراء، معاونین خصوصی،مشیر، چیف سیکرٹری، قائم مقام انسپکٹر جنرل پولیس اور دیگر افسران عام مسافروں کے ساتھ وزیراعلیٰ کے ہمراہ بس میں سوار تھے۔ بس ہر سٹیشن پر رکتی رہی اور مسافر اترتے اور سوار ہوتے رہے۔ مسافر وںنے وزیراعلیٰ کو اپنے درمیان دیکھ کر خوشگوار حیرت کا اظہار کیا اور ان سے مصافحہ کیا۔ وزیراعلیٰ کابینہ اراکین کے ہمراہ سول سیکرٹریٹ سٹیشن پر اترے اور پیدل چلتے ہوئے سول سیکرٹریٹ آئے جہاں انہوں نے کابینہ اجلاس کی صدارت کی۔بس کے مسافروں نے وزیراعلیٰ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میٹرو زبردست سروس ہے جس سے شہریوں کو باعزت اور محفوظ سفری سہولیات میسر آئی ہیں۔ مسافروں نے وزیراعلیٰ کو میٹرو بس سروس کے اجرا پرزبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالیٰ انہیں تندرستی اور لمبی عمر دے ،ان کا سایہ ہمیشہ ہمارے سرو ں پر قائم رہے اور وہ عوام کی اسی طرح خدمت کرتے رہیں۔انہوں نے کہاکہ میٹرو بس کے ذریعے آرام دہ اور بہترین سفری سہولیات کی فراہمی پر عوام بے حد خوش ہیں اور شہبازشریف کو جھولیاں اٹھا کر دعائیں دے رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ میٹرو بس سروس نے عوام کا وقت اور پیسہ بچایاہے اور اس بس سروس سے شہریوں کو بے حد ریلیف ملاہے۔شہریوں نے میٹرو بس سروس کومزید بہتر بنانے کے حوالے سے تجاویز بھی دیں۔ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے مسافروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میٹرو بس سروس پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا عوام کے لئے شاندار تحفہ ہے اور میٹرو بس سروس نے شہریوں کو ٹریفک جام اور گھنٹوں بسوں کے انتظار کی زحمت سے نجات دلائی ہے۔ انہوںنے کہاکہ میٹرو بسوں میں روزانہ ڈیڑھ لاکھ کے قریب مسافر سفر کررہے ہیں۔ بسوں میں رش کی وجہ سے مزید بسیں منگوائی جارہی ہیں جو جلد پہنچ جائیں گی۔ شہریوں کی طرف سے بسوں اور بس سٹیشنوں پر صفائی کی ناقص صورتحال کی شکایت پر وزیراعلیٰ نے بس میں موجود انتظامیہ کو ہدایت کی کہ بسوں اور بس سٹیشنوں پر صفائی کے نظام کو بہتر کیاجائے اور بس سٹیشنوں پر نصب ٹھنڈے پانی کے کولرچلتے رہنے چاہئیں۔ انہوںنے ہدایت کی کہ جس بس سٹیشن پر پانی کے کولر کام نہیں کر رہے ،انہیں آج ہی چالو کیاجائے اور آئندہ ایسی شکایت نہیں آنی چاہئیے۔بجلی کی لوڈشیڈنگ کے بارے میں انہوں نے کہاکہ بجلی کا بحران بہت سنگین ہے،بجلی کی قلت کے مسئلے پر قابو پانے کے لئے جنگی بنیادوں پر کام کررہے ہیں اور بجلی کے منصوبے تیزی سے پایہ تکمیل تک پہنچ جائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ڈاکٹر عبدالغفور بھٹی کے انتقال پر گہر ے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا
لاہور(جی پی آئی)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ملک کے ممتازماہر زراعت اور بین الاقوامی زرعی محقق ڈاکٹر عبدالغفور بھٹی کے انتقال پر گہر ے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہ ےـ وزیراعلی نے اپنے تعزیتی پیغام میں دعا کی کہ اﷲ تعالی مرحوم کی روح کواپنے جوار رحمت میںجگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ صبر و تحمل سے برداشت کرنے کی توفیق دے ۔ دریں اثنا وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے خیبرایجنسی میںبم دھماکہ میںلیفٹیننٹ کرنل ساجد کی شہادت پر بھی افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مرحوم کی مغفرت اور بلند درجات کے لئے دعا کی۔وزیراعلیٰ محمدشہبازشریف نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیرمملکت پیٹر جان سہوترا کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔