آزاد کشمیر کی خبریں 12.06.2013

اپنی رقوم کو بذریعہ الیکٹرانک منی آرڈر منٹوں میں ایک شہر سے دوسرے شہر بحفاظت منتقل کروائیں
بھمبر(جی پی آئی ) اپنی رقوم کو بذریعہ الیکٹرانک منی آرڈر منٹوں میںایک شہر سے دوسرے شہر بحفاظت منتقل کروائیں۔ ڈاکٹرنصیر احمد خان پوسٹماٹر جنرل گلگت بلتستان آزاد جموں اینڈ کشمیر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد نے EMO سروس کے اجراء کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 10 جون 2013 سے ملک کے 83 بڑے جی پی او میں اس سروس کاآغاز ہو چکا ہے جسکے تحت عوام کو اپنی رقوم بحفاظت منٹوں میں بذریعہ الیکٹرانک منی آرڈرآسان طریقہ اور معمولی چارجز پر ایک شہر سے دوسرے شہر منتقل کرنے کی سہولت محکمہ پوسٹ آفس کے ذریعہ فراہم کی جارہی ہے پوسٹماسٹر جنرل نے EMO سروس کے افتتاح کے بعد پوسٹل پلازہ میرپور ایف ون میں پوسٹ آفس کا افتتاح کیا اور ملازمین پر اس بات کا زور دیا کہ دور جدید کے تقاضوں اور پرائیویٹ کوریئر سروسزکے مقابلے کے دور میں لوگوں کو بہترین اورآسان سروس مہیا کی جائے اور محکمہ کے بہترین مفاد میں عوام کو ہر قسم کی سہولت مہیا کی جائے اس کے بعد پوسٹماسٹر جنرل اسلام آباد نے نیو سٹی میرپور میں پوسٹ آفس کی بلڈنگ کا معائنہ کیااس موقع پر انہوںنے کہاکہ میرپور شہر میں اس قسم کی عمارت کا ہونا میرپور کی عوام کی خوش بختی ہے اس موقع پر زبیر عالم ڈپٹی پوسٹماسٹر جنرل آزاد جموں کشمیر پوسٹل ریجن مظفرآباد نے اپنے خطاب میں آزاد کشمیر میں کیے گئے اقدامات اورپوسٹل سروسز کے حوالے سے مکمل بریفنگداور محکم کی موجودہ صورتحال پر ہنگامی بنیادوںپر کام کرنے کیلئے ملازمین پر زور دیا انہوں نے کہا کہا لیکٹرانک منی آرڈرسروس کاآغازآج سے آزادکشمیرکے تمام جی پی اوز میرپور، بھمبر اور کوٹلی میں بھی ہو چکا ہے اس کے علاوہ مظفرآباد، راولاکوٹ، باغ، پلندری میں بھی ہو چکا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چوہدری منشی خاں فرض شناس اور نڈر آفیسر ہیں ان کی ترقیابی حکومت کا احسن اقدام ہے
بھمبر (جی پی آئی) چوہدری منشی خاں فرض شناس اور نڈر آفیسر ہیں ان کی ترقیابی حکومت کا احسن اقدام ہے ان کے ترقیاب ہونے سے جرائم میں واضح کمی ہو گی لوگوں کی جان و مال کا تحفظ کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار لا لا مقصود طاہر ایس ڈی او سب ڈویژن سما ہنی شاہرات ،چوہدری عمران یوسف ،سب انجینئر شکیل احمد نے کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جوڈیشل حوالات میںقیدیوں کا بڑھنگ کے قیدی پر چھریوں سے حملہ قیدی شدید زخمی جیل انتظامیہ کا واقعہ
بھمبر (جی پی آئی) جوڈیشل حوالات میںقیدیوں کا بڑھنگ کے قیدی پر چھریوں سے حملہ قیدی شدید زخمی جیل انتظامیہ کا واقعہ چھپانے کی کوشش تفصیلات کیمطابق میڈیا کو باخبر ذرائع سے اطلاع ملی کہ بھمبر جوڈیشل حوالات میں گجرات سے تعلق رکھنے والے قیدیوںکے ایک گروہ نے بڑھنگ بھمبر کے ایک قیدی شاہد عرف شاہدی قوم راجپوت پر چھریوں سے حملہ کردیا اوراسے شدید زخمی کر دیا صحافیوں نے جب واقعہ کے متعلق ڈپٹی سپریٹنڈنٹ جیل سے پوچھا تو انہوں نے ٹال مٹول سے کام لیا اس سے قبل بھی جوڈیشل حوالات بھمبر میں چھریاں اور مہلک ہتھیار برآمد ہوئے تھے اور ایک کئی واقعات رونما ہوئے جن میں گزشتہ عرصہ کے دوران ایک قیدی کا کان بھی کاٹ دیا گیا تھا اس واقعہ پر جیل کے باقی قیدیوںمیں خوف وہراس پایا جاتا ہے اور شہریوںمیں شدید بے چینی پائی جاتی ہے شہریوں نے چیف سیکرٹری آزادکشمیر ،آئی جی جیل خانہ جات اورضلعی حکام سے اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جسٹس فار عارف شاہد شہید کمپین کی دستخطی مہم کی قرارداد 13 جون بوقت 3 بجے چیف منسٹر ہاؤس اسلام کیمپ آفس میںزیر قیادت مرکزی صدر کشمیر فریڈم موومنٹ انجینئر خالد پرویز بٹ پیش کی
بھمبر(جی پی آئی) جسٹس فار عارف شاہد شہید کمپین کی دستخطی مہم کی قرارداد 13 جون بوقت 3بجے چیف منسٹر ہاؤس اسلام کیمپ آفس میںزیر قیادت مرکزی صدر کشمیر فریڈم موومنٹ انجینئر خالد پرویز بٹ پیش کی جائیگی وفد میں کشمیر فریڈم موومنٹ کے سینئر راہنماؤں سمیت سول سوسائٹی و دیگر سماجی سیاسی جماعتوں کے عمائدین بھی شرکت کرینگے قرارداد جوکہ سول سوسائٹی کے ایک ہزار افراد کے دستخط ہونگے جوکہ عارف شاہد شہید کے قتل کی انکوائری کا مطالبہ کرتے ہیں عارف شاہد شہید کا قتل کشمیر کی آزادی کی جدوجہد کرنے والے تمام سیاسی کارکنوں کیلئے لمحہ فکریہ ہیں اسلیے قتل کی وجوہات کا پتہ چلنا انتہائی ضروری ہے ہندوستانی انٹیلی جنس ایجنسی کی کارستانی بھی ہو سکتی ہے تاکہ کشمیریوں کو پاکستان سے بد ظن کیا جاسکے اس لیے اس قتل کے پیچھے جو بھی سازش ہے بے نقاب ہونا ضروری ہے۔