کراچی : فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 4 افراد ہلاک

Karachi Firing

Karachi Firing

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں 4 افراد ہلاک ہو گئے۔ پولیس کے مطابق سپر ہائی وے نادرن بائی پاس کے قریب دو افراد کی لاش ملی ہیں۔ جن کو اغوا اور تشدد کے بعد گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔

ہلاک ہونے والوں میں سے ایک کی شناخت عبداللہ جبکہ دوسرے کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی ہے۔ اسٹیل ٹاون کے علاقے میں نا معلوم نوجوان کی بوری بند لاش ملی ہے جس کی شناخت نہ ہو سکی۔ نارتھ ناظم آباد میں پہاڑ گنج میں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہو گیا۔