لاہور (جیوڈیسک) لاہور اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا ہے کہ سارے صوبوں کو ساتھ لے کر چلیں گے، بلوچستان، سندھ اور خیبرپختونخواہ میں بھی میٹرو بسیں چلائی جائیں گی، انہوں نے یہ بات رسول پارک لاہور میں مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی جانب سے دیے گئے ناشتے کے موقع پر گفتگو میں کہی، اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو ایسے قرضے دیے جائیں گے۔
جن سے ملکی معیشت میں بہتری لانے کے لیے مدد مل سکے، سارے صوبوں کی ترقی کیلئے کام کیے جائیں گے، خیبرپختونخواہ اور بلوچستان میں انفراسٹرکچر کو بہتر بنایا جائے گا، ایاز صادق کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت ایسی میٹرو چلائے گی جو سب کو ساتھ لے چلے۔