ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش

Rain

Rain

گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ گرمی نوکنڈی میں میں پڑی جہاں درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ جبکہ دالبندین اور دادو میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سندھ، مشرقی بلوچستان، کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ خیبر پختونخواہ اور پنجاب میں چندمقامات تیز ہواں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش پڈعیدن میں 60 ملی میٹر جبکہ بہاولپور سٹی میں47 ،مری39 ،موہنجوداڑو 26 ،چھور 25، ملتان 20، بہاولپور ائیر پورٹ 19، دادو 18، پارا چنار 10، بدین 08 اور ماڑہ 07،ڈی آئ خان، راولاکوٹ 06، کاکول، بار کھان، لسبیلہ 04، لاڑکانہ ،شہید بینظیر آباد 03 خضدار، کوٹل، مٹھی 02 چکوال، پسنی اور منڈی بہاولدین میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج دن کے اوقات میں شمال مشرقی پنجاب، لاہور، گوجرانوالہ ڈویژن، جنوبی سندھ، حیدرآباد، کراچی اور میر پور خاص ڈویژن، جنوبی مشرقی بلوچستان، مکران، قلات، نصیرآباد ڈویژن اور کشمیر میں چند ایک مقامات پرتیزہواں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

آج رات بالائی پنجاب، خیبرپختونخواہ اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ آج کے روز ملک میں ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت میں اسلام آباد 34، مری 21، لاہور 34، مظفرآباد 35، کراچی 41، گلگت 35، پشاور34، فیصل آباد 34، کوئٹہ 39، ملتان 33، سکردو 30 اور حیدرآباد میں 39 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔