کراچی( جیوڈیسک) کراچی میں لوریل پیرس کی جانب سے ایسی کیٹ واک کا اہتمام کیا گیا جہاں ماڈلز نے میک اپ کی نمائش کے لیے ریمپ پر کیٹ واک کی۔
کراچی کے مقامی مال میں خواتین میں حسن کی تزئین و آرائش کے شعور کو اجاگر کرنے کیلئے لوریل پیرس کی جانب سے ماہر بیوٹیشنسٹ نے موسم گرما میں کیے جانے والے میک اپ پر مبنی فیشن شو کا اہتمام کیا۔ جہاں معروف ماڈلز نے دلکش میک اپ اور اسٹائلنگ اپنا کر کیٹ واک کی جسے خواتین کی بڑی تعداد نے سراہا۔ میک اپ شو میں شریک خواتین نے شو کو خوش آئند قرار دیا۔
شو کی منتظمین کا کہنا تھا کہ میک اپ صرف تقریبات ہی نہیں بلکہ روزمرہ زندگی کا حصہ بن چکا ہے۔ دفتر جانا ہو یا کسی تعلیمی ادارے، خواتین کو اپنے آپ کو بنانے سنوار نے پر خصوصی توجہ دیتی ہیں اور انکی تمام ضروریات لوریل پیرس اپنی وسیع تر رینج سے بخوبی پورا کرتی ہے۔