برصغیر پاک وہند میں اسلام بزرگان دین کی تعلیمات کے ذریعے پھیلا ہے یہ اولیاء اللہ اپنی زندگیاں بند گان خدا کیلئے وقف کر دیتے ہیں

گوجرانوالہ : برصغیر پاک وہند میں اسلام بزرگان دین کی تعلیمات کے ذریعے پھیلا ہے یہ اولیاء اللہ اپنی زندگیاں بندگان خداکیلئے وقف کردیتے ہیں یہی وہ لوگ ہیں جن کی حیات ہمارے لئے مشعل راہ ہے دین اسلام کی ترویج واشاعت اور نظام مصطفی کے نفاذ کیلئے اولیاء اللہ کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے عملی سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔

ان خیالات کا اظہار امیراعلیٰ عالمی ادارہ تنظیم الاسلام پیرمحمد رفیق احمد مجددی نے محفل معراج النبی و ذکر ابوالبیان منعقدہ ماڈل سستا بازار پیپلز کالونی میںایک عظیم الشان اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہاکہ اس وقت دنیامیں مسلمانوں کو جن مشکلات کا سامنا ہے۔

ان سے نجات کاایک ہی راستہ ہے کہ قرآن وسنت اوراولیائے کرام کے پیغاما ت پر عمل کرتے ہوئے امت مسلمہ کے رہنمااوردیگر افراد اپنی تمام تر نفرتیں اورقدورتیں ختم کرکے دین اسلام کی سربلندی اورتحفظ ناموسِ رسالت کیلئے امت مسلمہ کے اتحاد کیلئے جو وقت کی اہم ضرورت ہے۔

اپناعملی کردار اداکرنا چاہیے۔ محفل پاک میں حضرت علامہ محمد حسین رضوی ،گل تعارف نقشبندی ،علامہ یاسین مجددی ،علامہ انور سعید مجددی ،علامہ اشفاق مجددی، علامہ عابد علی شاہ مشہدی ،حا فظ محمد طارق مجددی، عارف ماجد مجددی ،قاری خادم بلال مجددی ،اور اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔