شامی اپوزیشن کے ساتھ تجارت : امریکی پابندیوں میں نرمی

Syrian Opposition

Syrian Opposition

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا نے خانہ جنگی کے شکار ملک شام میں صدر بشار الاسد کی مخالف اپوزیشن کے ساتھ تجارت پر عائد پابندیوں میں نرمی کا اعلان کر دیا ہے۔ واشنگٹن سے ملنے والی رپورٹوں میں نیوز ایجنسی اے ایف پی نے لکھا ہے کہ اس اقدام کا مقصد شام کے ان علاقوں میں عوام کی فوری ضروریات کو پورا کرنے میں مدد دینا ہے۔

جو شامی اپوزیشن کے بقول آزاد کرائے جا چکے ہیں۔ اس نرمی کے بعد امریکی کمپنیاں شامی اپوزیشن کے زیر کنٹرول علاقوں کو سافٹ ویئر، ٹیکنالوجی اور بجلی کی پیداوار اور تعمیر نو کے لیے استعمال ہونے والے ساز و سامان کے ساتھ ساتھ خوراک کی تیاری اور زرعی شعبے میں استعمال ہونے والی مشینری بھی فراہم کر سکیں گی۔ امریکی دفتر خارجہ کے مطابق اس حوالے سے سپلائی کمپنیاں اب برآمدی لائسنسوں کے اجرا کے لیے درخواستیں دے سکتی ہیں۔