جی ایٹ کانفرنس کے موقع پر لندن میں غربت کے خاتمے کیلئے مظاہرے جاری ہیں فنکار بھی ان مظاہروں میں شریک ہیں اور اپنے فن کے ذریعے دنیا کی توجہ اس جانب مبذول کرانے کی کو شش کر رہے ہیں۔
دنیا کے آٹھ ترقی یافتہ ممالک کے سربراہان کی کانفرنس جی ایٹ، سولہ اور سترہ جون کو شمالی آئر لینڈ میں ہو رہی ہے۔ اس موقع پر دنیا بھر سے مظاہرین لندن میں جمع ہیں اورغربت کے خاتمے کیلئے مظاہرے کر رہے ہیں۔
اس موقع پر یورپ کے مشہور گلوکار جیمی کولم نے بھی اپنی آواز مظاہرین کی آواز کے ساتھ ملائی اور اپنے گیت کے ذریعے دنیا کی توجہ غربت کے خاتمے کی طرف مبذول کی انکا کہنا تھا کہ وہ نئی جنریشن کو اپنے فن کے ذریعے ان مسائل سیآگاہی دینا چاہتے ہیں۔ اس موقع پر دیگر بینڈز نے بھی پرفارم کیا۔