پشاور : انڈسٹریل ایریا میں اسکول کی موجوگی، نیب کو انکوائری کا حکم

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) پشاور ہائیکورٹ نے انڈسٹریل اسٹیٹ حیات آباد میں تعلیمی اداروں کی موجودگی کا نوٹس لیتے ہوئے احتساب بیورو کو انکوائری کاحکم جاری کر دیا۔ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس دوست محمد خان اور جسٹس قیصر رشید پر مشتمل ڈویژن بینچ نے انڈسٹریل اسٹیٹ حیات آباد میں تعلیمی مراکز سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

چیف جسٹس دوست محمد خان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ چند ٹکوں کے عوض ہم بچوں کامستقبل تباہ نہیں کرسکتے۔ عدالت نے چیف سیکریٹری کو تعلیمی اداروں کو منتقل کرنیکے امکانات کی وضاحت اور احتساب بیورو کو کیس کی انکوائری کے لئے نوٹسز جاری کر دئیے۔