اسلام آباد (جیوڈیسک) چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا نوٹس لے لیا، قیمتوں سے متعلق از خود نو ٹس کیس کی سماعت آج ہو گی۔ شپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر از خود کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کرے گا۔
بینچ میں جسٹس اعجاز احمد اور جسٹس گلزار احمد بھی شامل ہوں گے۔ ازخود نوٹس پر اٹارنی جنرل آف پاکستان، اوگرا سمیت تمام فریقین کو نوٹسس جاری کر دیئے گئے ہیں۔ چیف جسٹس نے نوٹس رجسٹرار سپریم کورٹ کے نوٹ پر لیا۔ آج سپریم کورٹ میں حکومتی موقف کے لئے اٹارنی جنرل منیر اے ملک عدالت میں پیش ہوں گے۔