خیبرپختونخوا میں آندھی اور بارش سے تباہی مچ گئی، حادثات میں سات افراد جاں بحق اور پچاس سے زیادہ زخمی ہو گئے۔ سوات میں سیلاب سے دس مکانات اور ایک رابطہ پل بہہ گیا۔ مینگورہ سے کالام جانے والی سڑک بھی بند ہو گئی ہے۔ چار سدہ کے علاقے تمان زئی اور عمر زئی میں چھتیں اور دیواریں گرنے کے مختلف واقعات میں دو بچیاں جاں بحق اور پچاس سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔
ہنگو میں بھی چھتیں گرنے سے بچے سمیت تین افراد دم توڑ گئے۔ پشاور میں آندھی کے دوران سائن بورڈ گرنے سے دو افراد زخمی ہو گئے۔ قمبر میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے بچہ اور خاتون جاں بحق جبکہ دو خواتین زخمی ہو گئیں۔