لندن (جیوڈیسک) لندن برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن نے ساتھ مپٹن میں نئے لگژری بحری جہاز کا نام رکھنے کی رنگا رنگ تقریب میں شرکت کی۔
شہزادی کیٹ نے پرنسیس کروزز نامی کمپنی کے نئے جہاز کا نام رائل پرنسیس Royal Princess رکھنے کا اعلان کیا اور ربن کاٹا۔ انہوں نے جہاز پر سفر کرنے والوں کے لئے دعائیہ کلمات بھی کہے۔
اس سے پہلے شہزادی کیٹ کی ساس آنجہانی شہزادی ڈیانا نے انیس سو چوراسی میں ایسی ہی ایک تقریب میں شرکت کی تھی۔ جہاز پر تین ہزار چھ سو مسافروں کی گنجائش ہے اور وہ اپنے پہلے سفر پر سولہ جون کو روانہ ہو گا۔