لاہور، ڈاکوں کی پولیس پر فائرنگ، سب انسپکٹر جاں بحق

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے علاقے گلشن راوی میں پولیس ناکے پر ڈاکوں کی فائرنگ سے سب انسپکٹر جاں بحق ہو گیا، پولیس نے تعاقب کر کے مقابلے میں تینوں ڈاکو ہلاک کر دیئے۔ پولیس کے مطابق گلشن راوی ناکے پر بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکل سواروں کو روکا گیا تو انہوں نے فائرنگ کر دی جس سے ڈیوٹی پر موجود سب انسپکٹر مشتاق موقع پر جاں بحق ہو گیا۔

پولیس نے ملزمان کا تعاقب کیا اور دریا کے قریب پولیس اور ڈاکوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں تینوں ڈاکو ہلاک ہو گئے۔ فائرنگ کے تبادلے میں پولیس کانسٹیبل زخمی ہو گیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز رائے طاہر نے فوری طور پر جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ شہید سب انسپکٹر کے ورثا کی کفالت پنجاب پولیس کرے گی۔