امریکا: ریاست میسوری کے کارخانے میں فائرنگ، 4 افراد ہلاک

USA

USA

امریکی ریاست میسوری کے شہر سینٹ لوئی کے کارخانے میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک ہو گئے۔ پولیس کے مطابق مرنے والوں میں 2 خواتین اور 2 مرد شامل ہیں۔

حملہ آور نے فائرنگ کے بعد خود کو بھی گولی مار لی۔ جائے وقوعہ سے ایک پستول بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ مرنے والے مرد و خواتین کارخانے میں ملازم تھے۔ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔