ایران میں صدارتی انتخابات آج ہو رہے ہیں

Iran Elections

Iran Elections

ایران (جیوڈیسک) ایران میں صدارتی انتخابات کے لئے پولنگ آج ہو رہی ہے، سابق وزیرخارجہ علی اکبرولایتی اور جوہری مذاکرات کار سعید جلیلی آئندہ صدارت کے مضبوط امیدوار کے طور پر آمنے سامنے ہیں۔ سبکدوش ہونے والی ایرانی صدر محمود احمدی نژاد کی جگہ لینے کے لئے چھ امیدواروں میں مقابلہ ہے۔

جوہری پروگرام کے عالمی مذاکرات کار سعید جلیلی اورسابق وزیر خارجہ علی اکبر ولایتی کو مضبوط ترین امیدوار قرار دیا جا رہا ہے۔ دونوں امیدواروں کو ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی حمایت بھی حاصل ہے۔ تہران کے میئر محمد باقر قالیباف اور سابق جوہری مذاکرات کار حسن روحانی بھی الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

پاسدارانِ انقلاب کے سابق سربراہ محسن رضائی اور سابق ٹیلی کمیونیکیشن وزیر محمد غرازی بھی امیدواروں میں شامل ہیں۔ آج ہونے والے انتخابات میں پانچ کروڑ پانچ لاکھ ایرانی حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ وزیرخارجہ علی اکبر صالحیی کا کہنا ہے کہ کامیابی کسی کو بھی ملے، ایٹمی پالیسی میں تبدیلی نا ممکن ہے۔