کراچی (جیوڈیسک) بجٹ میں جی ایس ٹی بڑھنے کے بعد سی این جی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو گیا۔ مسلم لیگ ن کی حکومت کے پہلے وفاقی بجٹ میں جی ایس ٹی 16 سے بڑھا کر 17 فیصد کئے جانے کا اثر پڑنا شروع ہوگیاہے ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد سی این جی کی قیمت بھی بڑھ گئی ہے۔
جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق خیبر پختونخوا، پوٹھوہار اور بلوچستان میں سی این جی کی قیمت 46 پیسے بڑھ کر 74 روپے 90 پیسے فی کلو ہوگئی جبکہ سندھ اور پنجاب میں سی این جی کی قیمت میں 39 پیسے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد سندھ اور پنجاب میں سی این جی 66 روپے 18 پیسے فی کلو ملے گی۔