وفاقی بجٹ مایوس کن ہے اس سے مزید مہنگائی مین اضافہ ہوگا, شہلا رضا

Shehla Raza

Shehla Raza

 

ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی سیدہ شہلا رضا نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ مایوس کن ہے اس سے مزید مہنگائی مین اضافہ ہوگا۔ کراچی پریس کلب میں میں عمیر ثنا فانڈیشن کے زیر اہتمام ورلڈ بلڈ ڈونر ڈے کے موقع پر زرائع سے گفتگو کرتے ہوئے شہلا رضا کا کہنا تھا کہ ایک طر ف ملک میں بجلی نہین دوسری طرف آئندہ اس کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگا۔

جی ایس ٹی مین اضافہ شہریوں پر ظلم ہے سرکاری ملازمین کے ساتھ بھی ذیادتی کی گئی، ان کا کہنا تھا کہ پانچ لاکھ گھر بنانے کی اسکیم ماضی میں محمد خان جونیجو کے دور میں بھی شروع کی گئی لیکن کرپشن کے نذر ہوگئی، تقریب میں حاجی حنیف طیب، حنا دلپذیر سمیت صحت کے شعبے ست وابستہ شخصیات نے شرکت کی۔