ڈی جی سیمنٹ فیکٹری ڈینگی وائرس ہیڈ کوارٹر میں تبدیل مقامی کارکنوں کو فارغ کر کے پٹھانوں کو ترجیح دی جانے لگی
Posted on June 14, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
چکوال : ڈی جی سیمنٹ فیکٹری ڈینگی وائرس ہیڈ کوارٹر میں تبدیل مقامی کارکنوں کو فارغ کر کے پٹھانوں کو ترجیح دی جانے لگی۔ فیکٹری پر مکمل طور پر پٹھان مافیا کا راج، ماحولیاتی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا۔ ڈی جی سیمنٹ فیکٹری میں مقامی تمام ملازمین کو آہستہ آہستہ فارغ کر کے پٹھانوں اور دیگر صوبوں سے ورکر لائے جا رہے ہیں۔
جو کہ مقامی آبادی اور افراد کے لیے قابل تشویش ہے۔لاہور سے گندگی وغیرہ لا کر فیکٹری کے اندر آگ لگا کر جلائی جاتی ہے اور پھر اسے ایندھن کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ فیکٹری میں جگہ جگہ ٹائر پڑے ہوئے ہیں جن کے اندر پانی کھڑاہے اور ڈینگی وائرس پھیل رہا ہے مذکورہ ٹائر پیس کر ربڑ بنا کر جلائے جاتے ہیں جس سے ماحولیاتی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔
فیکٹری میں امونیا گیس دمہ اور دیگر مہلک بیماریوں کا سبب بن رہی ہے جبکہ اس امونیا گیس کو تالاب میں لے جا کر گرا دیا جاتا ہے جس سے ہزاروں مچھلیاں ہلاک ہو چکی ہیں۔ جبکہ پانی کا نام و نشان مٹ چکاہے اور جو پانی کے ذخائر موجود ہیں وہ انتہائی زہریلے ہو چکے ہیں۔ ڈی جی سیمنٹ فیکٹری میں کام کرنے والے سینکڑوں ورکر ہیپاٹائٹس بی اور سی اور ٹی بی جیسے مہلک مرض میںمبتلا ہو چکے ہیں۔