کراچی (جیوڈیسک) کراچی سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ امن کی خاطر سب کو مل کر کام کرنا چاہئے ایم کیو ایم کو چاہئے کہ وہ حکومت میں شامل ہو،امن کیلئے کوئی جماعت کیلے کام نہیں کرسکتی۔
کراچی ایئرپورٹ پر زرائع سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا ایم کیو ایم کو حکومت میں ضرور شامل ہونا چاہئے۔ لیاری میں پیپلز امن کمیٹی کے حوالے سے رحمان ملک نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا امن کمیٹی کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے جو بھی جرائم میں ملوث ہے۔
اس کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے۔ مسلم لیگ ن کی حکومت کی دہشت گردی سے متعلق پالیسی کے حوالے سے سوال پر رحمان ملک نے کہا کہ ابھی نئی حکومت بنی ہے ان کو کام کرنے کیلئے وقت ملنا چاہئے۔