ایران کا آئندہ صدر کون ؟ فیصلہ آج ہوگا

Iran

Iran

ایران میں صدارتی انتخاب آج ہو رہے ہیں۔ پانچ کروڑ سے زائد ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ ایران کے گیارہویں صدارتی انتخاب میں چھ امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔ سابق وزیر خارجہ علی اکبر ولایتی اور حسن روحانی اہم امیدوار ہیں۔ جبکہ باقی چار امیدواروں میں سعید جلیلی، سید محمد باقر، محسن رضاعی، اور محمد غرازی شامل ہیں۔ غلام علی حداد عادل اور محمد رضا عارف صدارتی انتخاب سے دستبردار ہوچکے ہیں۔

آج ہونے والے صدارتی انتخاب میں ساٹھ فیصد ٹرن آوٹ رہنے کی توقع ہے۔ انتخابی عمل کے پہلے مرحلے میں اگر کوئی امیدوار پچاس فیصد سے زائد ووٹ نہ لے سکا تو سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والے دو امیدواروں کے درمیان اکیس جون کو فیصلہ کن الیکشن ہوگا۔ انتخابات کیلئے ملک بھر میں چھیاسٹھ ہزار پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں۔