رد قلندر سائیں کرم الٰہی المعروف سائیں کانوواں والی سرکار کا سالانہ عرس مبارک 29 جون سے شروع ہو رہا ہے
Posted on June 14, 2013 By Noman Webmaster گجرات
گجرات : مرد قلندر سائیں کرم الٰہی المعروف سائیں کانوواں والی سرکار کا سالانہ عرس مبارک 29جون سے شروع ہو رہا ہے ، اور یہ 2 جولائی تک جاری رہے گا، عرس کی تقریبات گدی نشین صاحبزادہ سائیں حاجی اختر حسین کی زیر سربراہی منعقد ہو نگی، پروگرام کے مطابق 29 جون کو بعد از نماز مغرب چراغاں کیا جائیگا۔
بعد از نماز عشاء دربار شریف کو غسل دیا جائیگا، غسل کے بعد قرآن خوانی، محفل میلاد، محفل سماع اور آتش بازی منعقد ہو گی، جبکہ 30جون بروز اتوار صبح گیارہ بجے چادر پوشی کی جائے گی۔
صاحبزادہ سائیں ساجد حسین ، صاحبزادہ سائیں حسن افتخار سپین، صاحبزادہ سائیں بابر آف امریکہ، صاحبزادہ سائیں عامر آف امریکہ اور صاحبزادہ سائیں ثاقب آف امریکہ منتظمین میں شامل ہونگے، ممتاز علمائے کرام، پیران کرام، مشائخ عظائم شرکت کرینگے۔