اسلام آباد (جیوڈیسک) سابق چیئرمین نیب فصیح بخاری نے اعتراضات دور کر کے سپریم کورٹ میں دوبارہ نظرثانی درخواست داخل کر دی۔ سپریم کورٹ نے فصیح بخاری کی بطور چیئرمین نیب تقرری کالعدم قراردی تھی جس پر انہوں نے نظرثانی درخواست دائر کی تھی۔
جسے رجسٹرار آفس نے اعتراضات لگا کر واپس کر دیا تھا ، فصیح بخاری نے آج دوبارہ نظرثانی درخواست جمع کرا دی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ جب تک نظرثانی درخواست کا فیصلہ نہیں ہوتا،ان کی تقرری کو کالعدم قرارد دینے کے فیصلے پر عملدرآمد روکا جائے۔