ممبئی (جیوڈیسک) این جی ٹی بالی ووڈ کی صفِ اول کی اداکارہ کرینہ کپور نے مایہ ناز ہدایت کارہ زویا اختر کی فلم میں کام کر نے سے صاف انکار کر دیا ہے اور وجہ کوئی اور نہیں بلکہ ان کے کزن رنبیر کپور ہیں۔ سپرہٹ فلم زندگی نہ ملے گی دوبارہ “کی ہدایت کارہ زویا اختر نے بہن بھائی کے رشتے پر بننے والی اپنی ایک فلم میں کرینہ کپور اور ان کے کزن رنبیر کپور کو کاسٹ کیا تھا۔
لیکن جب رنبیر نے کچھ پیشہ ورانہ مصروفیات کی زیادتی کے باعث اس فلم میں کام سے انکار کر دیا تو کرینہ نے بھی اپنا فیصلہ تبدیل کر دیا۔ کرینہ کے اس انکار کی وجہ رنبیر کی فلم سے علیحدگی اور ان کی جگہ فلم “بینڈ باجا بارات کے ہیرو رنویر سنگھ کو کاسٹ کر نا تھا جس کے جواب میں کرینہ کپور نے واضح طور پر کہہ دیا ہے کہ وہ حقیقی زندگی کے بعد سلور اسکرین پر بھی صرف رنبیر کپور ہی کی بہن بنے گی۔