لندن (جیوڈیسک) آسٹریلوی مصور کی بنائی گئی ملکہ الزبتھ کی یہ تصویر چیپٹر ہاس میں نصب کی گئی تھی۔ ویسٹ منسٹر ایبے میں موجود ملکہ برطانیہ کے پورٹریٹ کو پینٹ سے مسنح کر دیا گیا ہے۔ پینٹنگ خراب کرنے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ ملکہ کی تاج پوشی کے 60 برس مکمل ہونے پر آسٹریلوی مصور کی بنائی گئی۔
ملکہ الزبتھ کی تصویر چیپٹر ہائوس میں نصب کی گئی تھی۔ جمعرات کو کھانے کے وقفے کے دوران درمیانی عمر کے ایک شخص نے ملکہ کی تصویر کو سپرے پینٹ سے خراب کر دیا۔ اس واقعے کے بعد ایبے کے گارڈز نے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کر دیا۔
جہاں اس سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔ ایبے ترجمان کے مطابق تصویر کی درستگی تک اسے نمائش کے لیے پیش نہیں کیا جاسکے گا۔ فوری طور پر اس واقعے کے اسباب کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی ہے۔