سپریم کورٹ: پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے پر ازخود نوٹس کی سماعت

Supreme Court

Supreme Court

سپریم کورٹ میں پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے پرازخود نوٹس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں ہوئی۔ پاکستان کے اٹارنی جنرل اور اوگرا حکام کو عدالت میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے اپنے ریماکس میں کہا کہ بجٹ منظوری سے پہلا کیسے سیلز ٹیکس وصول کیا جا سکتا ہے۔

اور بتایا جائے کہ ایف بی آر کو سیلز ٹیکس مین ترمیم کا اختیار ہے۔ جس پر اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ سیلز ٹیکس میں عبوری اضافہ زخیرہ اندوزی روکنے کیلئے کیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل کو آئینی نکات پر معاونت کی ہدایت کی۔