ملک میں بجلی کا شارٹ فال 4500 میگاواٹ ہوگیا

Power

Power

ملک میں بجلی کا شارٹ فال 4500 میگاواٹ ہو گیا۔ لوڈشیڈنگ بدستور جاری ہے۔ ہر گھنٹے کے بعد ایک سے دو گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔ وزارت پانی و بجلی کے ذرائع کے مطابق اس وقت بجلی کی مجموعی طلب 16 ہزار 500 میگاواٹ جبکہ پیداوار 12 ہزار میگاواٹ ہے۔

45 سو میگاواٹ کی قلت کے باعث لوڈشیڈنگ بدستور جاری ہے اور ہر گھنٹے کے بعد ایک سے دو گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔ شدید گرمی کے باعث شہری مشکلات کا شکار ہیں اور انہیں روزمرہ امور نمٹانے میں دشواریوں کا سامنا ہے۔