چمن کے علاقے محمود آباد میں ایف سی نے مکان پر چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا ہے۔ ایف سی ذرائع نے بتایا کہ ایف سی نے دہشت گردی کا ایک بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے چمن کے علاقے محمود آباد میں خفیہ اطلاع ملی تھی کہ پاک افغان سرحد پر افغانستان سے پاکستان میں بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد لاکر ایک مکان میں چھاپا گیا ہے۔
جس پرایف سی نے مکان پر چھاپہ مارکر 9سو کلو گرام دھماکہ خیز مواد 20 عدد بارودی سرنگیں، 10 ڈیٹونیٹر فیوز، 30 عدد آئی ڈی انٹینا، 5 عدد آئی ڈی ریمورٹ، 2 عدد خودکش جیکٹ، 1 عدد ریڈیو ٹرانسمیٹر برآمد کرکے ایک دہشت گرد کو گرفتار کرلیا ہے۔ جن کو مزید تفتیش کیلئے خفیہ مقام منتقل کردیا گیا ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ برآمد ہونے والا بارود کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں دہشت گردی کے منصوبوں میں استعمال کیا جانا تھا۔