گینٹ : مسلم لیگ ن گینٹ (بلجیم) کے سنیئر رہنما حاجی محمد حنیف شاکر آف بھٹیاں چباں نے کہا ہے کہ پانچ سال ملک کو بے دردی سے لوٹ کر ادر کنگال کردینے والوں کے منہ سے عوام اور ملک کی فلاح کے بھاشن نہیں جچتے، آصف زرداری اور انکے حواریوں نے ملک و قوم کی خدمت کے تمام مواقع ضائع کئے اور اسلام آباد میں لوٹ مار کی منڈی لگا کر نہ صرف ملک کا نا قابل تلافی نقصان کیا۔
بلکہ پیپلز پارٹی کو بھی اپنے ہی ہا تھوںدفن کر دیا، پاکستان کی تقدیر کے ساتھ کھیلنے والوں اور ائین کی دھجیاں بکھیرنے والوں کے لئے کسی قسم کی معافی کی کوئی گنجائش نہیں ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف ملکی حالات پر سخت متفکر ہیں وفاقی کابینہ کے پہلے اجلاس میں نواز شریف نے اپنی ٹیم پر واضح کر دیا۔
اسے بلا امتیاز چیک اینڈ بیلنس قائم کرکے عوام کے ساتھ سچ بولنا ہو گا اور جو وزیر عوام کی امنگوں کے خلاف کام کرے گا اسے گھر جانا پڑے گا۔نوا زشریف کی کھری باتوں نے کابینہ کوپیغام دے دیا کہ اقتدار میں بیٹھے لوگوں کو قوم کے ساتھ سچ بولنے کی عادت ہونی چاہئے،آئین توڑنے اور عوام کی زندگیاں اجیرن کرنے والے کسی معافی کے حقدار نہیں ہیں۔