پیٹرول 86 پیسے فی لیٹر، سی این جی 47 پیسے فی کلو مہنگی

Petrol

Petrol

پیٹرول بم عوام پر سترہ دن پہلے ہی گرا دیا گیا۔ پیٹرول چھیاسی پیسے فی لیٹر اور سی این جی سینتالیس پیسے فی کلو مہنگی ہوگئی۔ گھی، تیل، مشروبات سمیت بیشتر اشیا کی قیمتیں بھی بڑھادی گئیں۔

مسلم لیگ ن کی حکومت نے عوام سے صرف تیس دن کے اندر عوام کو ایک ایسے بھاری بھر کم بجٹ کا تحفہ دیا ہے کہ جس کے بوجھ تلے عوام دبے نہیں بلکہ کچلے جائیں گے۔ بجٹ آنے کے چوبیس گھنٹے کے اندر اندر تیل مصنوعات سمیت کھانے پینے کی بیشتر اشیا کی قیمتوں میں فوری طور پر اضافہ ہوگیا ہے۔

جمعرات سے پیٹرول 86 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 90 پیسے فی لیٹر بڑھائی گئی ہے۔ ہائی اوکٹین پیٹرول ایک روپے 35 پیسے فی لیٹر مہنگا ملے گا۔ جی ایس ٹی میں اضافے کے باعث سپریم کورٹ کی جانب سے طے کروائی گئی سی این جی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے جو 47 پیسے فی کلو مہنگی ہوگئی ہے

اِدھر مارکیٹ ذرائع کے مطابق جی ایس ٹی میں اضافے اوراس پر فوری عمل درآمد کے نتیجے میں کوکنگ آئل، گھی، مشروبات، چائے کی پتی، پیک دودھ اوراسکی مصنوعات سمیت چینی اور جتنی چیزیں جس پر جی ایس ٹی نافذ ہے مہنگی کردی گئی ہیں۔