چیمپئنز ٹرافی : پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا آج برمنگھم میں ہوگا

Pakistan India

Pakistan India

برمنگھم (جیوڈیسک) پاکستان اور بھارت دو روایتی حریف آج آمنے سامنے ہوں گے، چیمپئنز ٹرافی کا سب سے بڑا ٹاکرا آج ہو گا، پاکستانی شائقین اپنی ٹیم کی کامیابی کے لیے پرعزم اور دعا گو ہیں۔ پاکستان کے کپتان مصباح جانتے ہیں کہ اپنے چاہنے والوں کوکیسے منانا ہے، اس کے لیے انہیں بھارت کو ہرانا ہے۔

اور بھارتی قائد دھونی کہتے ہیں کہ کچھ بھی ہو جائے پاکستان سے میچ کی اہمیت کم نہیں ہو سکتی ۔ سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف میچ میں حفیظ اور ناصر کو اننگز شروع کرنی چاہئے، جبکہ کامران اکمل کو ڈراپ کر دینا چاہئے۔