رونے کیلئے گلیسرین کی ضرورت نہیں پڑتی : سونم کپور

Sonam Kapoor

Sonam Kapoor

ممبئی (جیوڈیسک) فلموں میں شوخ وچنچل کردار نبھانے والی ہنس مکھ اداکارہ سونم کپور کہتی ہیں رونے دھونے کے مناظر کیلئے انہیں گلیسرین استعمال کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی۔ بس ایکشن” کی آواز آتی ہے اور آنسو ان کی آنکھوں سے برسات کی مانند برسنا شروع ہو جاتے ہیں۔ ممبئی ایک انٹرویو میں سونم نے کہا وہ کردار میں ڈوب کر اداکاری کرتی ہیں اس لئے بعض اوقات وہ مشکل میں پڑ جاتی ہیں۔

انہوں نے کہا انہوں اداکاری کی باقاعدہ تربیت حاصل کی ہے اس لئے انہیں سنجیدہ اور مزاحیہ دونوں طرح کے کردار ادا کرنے میں مشکل پیش نہیں آتی۔ سونم کو اپنی فلم رانجھنا کی ریلیز کا انتظار ہے کیونکہ انکے مطابق یہ فلم انکے کیرئیر میں اہم موڑ ثابت ہو گی۔ فلم رواں ماہ کی اکیس تاریخ کو ریلیز کی جا رہی ہے۔