بلوچستان : دریائے غذر میں اونچے درجے کا سیلاب، سینکڑوں مکانات زیرآب

Balochistan

Balochistan

گلگت بلتستان (جیوڈیسک) میں دریا غذر میں اونچے درجے کا سیلاب آگیاہے جس کے باعث غذرکے سینکڑوں مکانات، آر سی پل اور دو پاور ہاس بھی زیرآب آگئے ہیں اور ہزاروں افراد بے گھر ہوکر کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ دریائے غذر میں اونچے درجے کا سیلاب آنے کے باعث 780 مکانات پانی میں بہہ گئے ہیں۔ غذر اور چترال کو ملانے والے درجنوں آر سی سی پل سیلابی ریلے میں بہہ گئے ہیں۔ پانی کیبہا کے باعث دو بجلی پاور ہاس بھی زیر آب آگئے ہیں۔

اس کے علاوہ ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں اور پھلوں کے باغات بھی پانی کی نذر ہو گئے ہیں۔ سیلابی ریلہ آنے سے بجلی کے کھمبے بھی گر گئے ہیں جس سے بجلی کا نظام معطل ہو کر رہ گیا ہے۔ تین روز سے غذر میں بجلی کی سپلائی منقطع ہے۔ اونچے درجے کے سیلاب میں ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے ہیں اور کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

گورنر کلگت بلتستان پیر سید کرم علی شاہ نے چیف سیکریٹری کو سیلاب متاترین کی ہنگامی بنیادوں پر امداد کی ہدایت کردی ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے سڑکوں اور پلوں کی بحالی کے لئے پاک فوج سے مدد مانگ لی ہے۔

انجینئر کور کے دستے ضلع غذر پہنچ گئے ہیں اور امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ صوبائی حکومت کی ہدایت پر بھاری مشینری متاثرہ جگہ پر پہنچ گئی ہے اور ریلیف کے کام جاری ہیں۔ متاثرین سیلاب نے علاقے کو آفت زدہ قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے۔