کراچی (جیوڈیسک) کراچی اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران ہنڈر یڈ انڈیکس بائیس ہزار آٹھ سو اکیاسی کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا تاہم مارکیٹ کے اختتام پر دو سو سولہ پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔
کراچی مارکیٹ کا آغاز تیزی کے ساتھ ہوا بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے خطیر رقم رکھنے کے باعث سیمنٹ سیکٹر میں نمایاں کام دیکھا گیا۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس دو سو سولہ پوائنٹس کی کمی کے ساتھ بائیس ہزار پانچ سو اکتالیس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر اکیاون کروڑ اناسی لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔