اسلام آباد (جیوڈیسک) سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے لیے بنائی گئی وزارت خزانہ کی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے، کمیٹی کی سفارشات پر سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں دس فیصد اضافے کا امکان ہے۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کیلئے وزارت خزانہ کے ایڈیشنل سیکرٹری کی سربراہی میں تشکیل دی گئی، کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں جاری ہے۔
کمیٹی آج دوپہر تک اپنی سفارشات کو حتمی شکل دے گی۔ تنخواہوں میں اضافے سے متعلق سفارشات وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو پیش کی جائیں گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں دس فیصد تک اضافے کا امکان ہے۔ وفاقی حکومت نے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے لیے تشکیل دی گئی کمیٹی سے چھ روز میں رپورٹ طلب کر رکھی ہے۔