اضلاع کی خبریں 14.06.2013

میانمار، بر ماء میں بد مت فرقہ کی مسلمانوں کی نسل کشی قابل مذمت کرتے ہیں : عمران لقمان خان
گوجرانوالہ (جی پی آئی) انجمن پٹھان برادری یوسف زئی گوجرانوالہ کے ضلعی صدر عمران لقمان خان، جنرل سیکرٹری حاجی غلام نبی خان نے کہا کہ میانمار ،بر ماء میں بد مت فرقہ کی مسلمانوں کی نسل کشی قابل مذمت ہے مگر اس سے بھی زیادہ سنگین اور بد تر صورت حال اقوام متحدہ کی پر اسرار خاموشی پر ہے۔ برما کے مسلمانوں کا ایک مدت سے استحصال کیا جارہا ہے، مسلمانوں کے خلاف عالمی پروپیگنڈے سے فائدہ اٹھا کر متعصب بدھسٹ برما سے مسلمانوں کا صفایا کرنا چاہتے ہیں۔مولانا محمد صادق عتیق نے اپنے خطاب میں کہا اراکان برما کے مظلوم مسلمانوں کو آزادی دلانے کیلئے پاکستان کی تمام جماعتیں یکسو ہو کر آواز اٹھائیں انسانی حقوق کے دعوے دار وںکو برما میں بدھسٹوںکے ہاتھوں جلنے والے مسلمان،شہید ہونے والی مساجد اور بیحرمتی کا شکار مسلم خواتین کیوں نظر نہیں آتیںبودھ مذہب کے ماننے والے بھارت کی شہہ پر برمی مسلمانوں پر ظلم و تشدد کی ایک تاریخ رقم کر رہے ہیں، او آئی سی برما کے مسلمانوں کی مدد میں کردار ادا کرے ان خیالات کا اظہار انہوں نے برما کے مسلمانوں کیساتھ اظہار یکجہتی کے سلسلہ میں انجمن پٹھان برادری یوسف زئی کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر محمد امین خان آڈیٹر جنرل، محمد اصغر پہلوان ناظم اعلیٰ، محمد الیاس خان چیئرمین، محمدحنیف پہلوان وائس چیئرمین،حاجی ثناء اللہ طارق سینئر نائب صدر،نائب صدورمحمد ارشد خان،محمد صفدر خان،چوہدری محمد اعظم خان، اقبال حسین اقبال ایڈیشنل جنرل سیکرٹری، گلزار احمد خان جائنٹ سیکرٹری، محمد گلزار مجددی فنانس سیکرٹری، افتخار احمد مجددی آفس و پریس سیکرٹری و دیگر بھی موجود تھے۔ اجلاس میں برما کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کی متفقہ قرارداد منظور کرتے ہوئے اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسلم لیگ ن کی حکومت نے مشکل حالات کے باوجود درست سمت میں سفر کا آغاز کر دیا : خرم دستگیر خان
گوجرانوالہ (جی پی آئی) و زیر مملکت برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے مشکل حالات کے باوجود درست سمت میں سفر کا آغاز کر دیا، عوام سے کیا گیا روشن پاکستان کا وعدہ ضرور پورا ہو گا، 5 سال کی نا اہلی و بد انتظامی کا 5 علاج دن میں ممکن نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن تاجران سیٹلائٹ ٹائون کے نومنتخب اراکین کی تقریب حلف وفاداری کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سابق حکومت کی لوٹ مار اور غیرذمہ دارانہ رویے
نے ملک کو اندھیروں میں دھکیل دیا،ملک میں فیکٹریوں اور کارخانوں کے ساتھ ساتھ کالج اور یونیورسٹیاں بھی بند پڑی ہیں ،عوام کے لئے روزگار کے مواقع ختم ہونے کی وجہ سے پاکستانی نوجوانوں کا مستقبل دائو پر لگ گیا ہے ،اس بدترین صورتحال میں میاں نواز شریف انتہائی سنجیدگی سے معا ملات کو ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور آئندہ چند دن میں وہ قوم کو مسائل کے گرداب سے نکالنے کا تفصیلی روڈ میپ عوام کے سامنے پیش کریں گے، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن قوم کے ساتھ کئے گئے اپنے ایک ایک وعدے پر قائم ہے اور بہت جلد پاکستانیوں کے گھروں کی روشنیاں بحال ہونے والی ہیں، رمضان المبارک میں لوڈ شیدنگ میں نمایاں کمی کی جائے گی، اس موقع پر ایم پی حاجی عبدالرئوف مغل، خواجہ راسم جاوید، سید توصیف ٹیپو شاہ، حافظ بدر منیر شیخ، حاجی نذیر جموں والے، فضل الرحمان بابر کھرانہ، میاں عاصم خان،حاجی سلیم، حاجی افضل جج، سیٹھ ذوالفقار، میاں فضل الرحمان، سلیم بٹ،میاں عامر اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
24 مئی کو ایلیٹ فورس کی طرف سے جواں سال پراپرٹی ڈیلر کے مبینہ اغواء کیخلاف اہالیان کشمیر کالونی سراپا احتجاج بن گئے
گوجرانوالہ (جی پی آئی)24 مئی کو ایلیٹ فورس کی طرف سے جواں سال پراپرٹی ڈیلر کے مبینہ اغواء کیخلاف اہالیان کشمیر کالونی سراپا احتجاج بن گئے نماز جمعہ کے بعد سینکڑوں کی تعداد میں کشمیری مہاجرین جلوس کی شکل میں شاہراہ قائد اعظم پر آگئے اور دونوں اطراف کی سڑکیں بلاک کر دیں مظاہرین نے کتبے اور بینر اٹھا رکھے تھے جن پر سی آئی اے، پنجاب ایلیٹ فورس کیخلاف نعرے درج تھے احتجاجی مظاہرین نے پولیس کیخلاف زبردست نعرہ بازی بھی کی اس موقع پر کینٹ پولیس کے سب انسپکٹر حاجی کرامت حسین، اے ایس آئی چوہدری صلاح الدین پولیس نفری کے ہمراہ موجود تھے تقریباً ایک گھنٹہ کے احتجاج کے بعد مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہوگئے اس موقع پر خواجہ ظفر قیوم کے جسمانی طور پر معذور باپ خواجہ قیوم جو پھل فروش
ہے نے روتے ہوئے بتایا کہ اسکے بیٹے کا کسی مذہبی یا دیگر تنظیم سے کوئی تعلق نہ ہے اور نہ ہی وہ دہشت گردی کے کسی واقعہ میں ملوث رہا ہے اس نے بتایا کہ 24 مئی کو صبح 10 بجے دو سے زائد گاڑیوں میں سوار ایلیٹ فورس کے اہلکار چوک شوگر ملز میں اسکی فروٹ کی دوکان پر آئے اور وہاں کام کاج میں مصروف اسکے جواں سال بیٹے خواجہ ظفر جو پراپرٹی ڈیلر کا کام کرتا ہے اور تین کمسن بچوں کا باپ ہے کو زبردستی اٹھا کر گاڑی میں نامعلوم مقام پر لے گئے جسکا تاحال کوئی پتہ نہ چل سکا ہے اس نے کہا کہ چند روز قبل چند ایم پی اے حضرات کے تعاون سے پولیس ذرائع سے معلوم کیا گیا تو جواب ملا کہ خواجہ ظفر گوجرانوالہ ریجن پولیس کی تحویل میں نہ ہے دریں اثناء اسکی ماں اور اہلیہ جدائی کے صدمہ کی تاب نہ لاتے ہوئے بستر علالت پر پڑی ہیں جبکہ تین کمسن بچوں کا بھی برا حال ہے اس نے چیف جسٹس آف پاکستان، آرمی چیف، صدر پاکستان،وزیر اعظم و وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ اسکے بے قصور لخت جگر کو فی الفور بازیاب کروایا جائے اس موقع پر مغوی کے بھائی نے شاہد نے بتایا کہ غریب کشمیری مہاجرین کیساتھ بلاجواز زیادتی کی جارہی ہے اس نے متنبہ کیا کہ اتوار تک اسکے بھائی کو بازیاب نہ کروایا گیا تو کشمیری مہاجرین جی ٹی روڈ پر بھرپور احتجاجی مظاہرہ کریں گے اور ہر قسم کی ٹریفک بلاک کر دی جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
امام عالی مقام کے ساتھ پیغمبر گرامی کی محبت و وابستگی آپ کی احادیث مبارکہ سے عیاں ہوتی ہے : سید ساجد علی نقوی
راولپنڈی(جی پی آئی) قائد ملت جعفریہ پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے قائمقام صدر علامہ سید ساجد علی نقوی نے نواسہ رسول اکرم ۖاور پسران امیر المومنین حضرت علی ابن طالب حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس کی ولادت باسعادت کے پرمسرت موقع پر اسلامیان عالم کو ہدیہ تبریک پیش کرتے ہوئے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ امام عالی مقام کے ساتھ پیغمبر گرامی کی محبت و وابستگی آپ کی احادیث مبارکہ سے عیاں ہوتی ہے کیونکہ آپ نے امام حسین کو اپنے آپ سے اور اپنے آپ کو امام حسین سے قرار دیا ہے اس سے واضح ہوجاتا ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور امام حسین کا تعلق کس قدر راسخ ہے۔ امام حسین کی حیات مبارکہ میں رسول معظم صلی اللہ علیہ وسلم کے اکتساب کا فیض ملتا ہے آپ نے مکتب نبوت اور مکتب ولایت کی تعلیم اپنے طاہر و اطہر گھرانے سے حاصل کرکے نبوت و ولایت کے پیروکاروں کو اس انداز میں پہنچائی کہ آج اگر کوئی مسلمان سیرت محمدی ۖ اور سیرت علوی کا نمونہ دیکھنا چاہے تو اسے امام حسین کی ذات و کمالات کا مطالعہ کرنا پڑے گاانہوں نے کہا کہ دنیائے عالم کی حریت و استقلال پر مبنی تحریکوں نے تحریک کربلا کی بدولت درس حریت حاصل کیا اور تحریک کربلا کا محوری نقطہ امام حسین کی لازوال شخصیت ہے جنہوں نے نہ صرف اس دور کی یذیدی قوتوں بلکہ ہر دور کی باطل قوتوں پر واضح کردیا کہ ظالموں اور جابروں کے خلاف حسینیت کی قوت و طاقت سے ابدی حد فاصل کھینچی جاسکتی ہیعلامہ ساجد نقوی نے مزید کہا کہ حضرت عباس ابن علی دنیا میں وفاشعاری اور جانثاری کا اعلی نمونہ تھے ۔ جس طرح امیر المومنین علی ابن ابی طالب نے پیغمبر گرامی ۖ کے ساتھ وفاشعاری کی داستانیں رقم کیں اسی طرح حضرت عباس نے نواسہ پیغمبر ۖ کے ساتھ وفا اور محبت کے تمام تقاضے پورے کئے۔ ان کی شخصیت جبر و آمریت اور ظلم و بربریت کے خلاف قیام کا استعارہ ہے اور حق پرستوں اور وفا شعاروں کے لئے رہنمائی کا ذریعہ اور روشنی کا مینار ہے۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا کہ ماہ شعبان المعظم کی بابرکت اور پرمسرت ساعتیں اپنے دامن میں عالم اسلام کے لئے گرانبہا فیوض و برکات لئے ہوئے ہیں اب یہ امت مسلمہ کی ذمہ داری ہے کہ ان فیوض و برکات سے استفادہ کرتے ہوئے معصوم اور برگذیدہ ہستیوں کی محافل میلاد کے ذریعے اپنے خالق کو مالک کی ان نعمات کا شکر بجالائے اور عبادت و ریاضت کے ذریعہ اپنے انفرادی و اجتماعی امور کو بہتر بنائیں تاکہ دنیوی و اخروی نجات حاصل ہوسکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کرپٹ مافیا ادارے کو تباہ و برباد کر رہے ہیں نیلامی جو 18 جون کو ہونا ہے اس کو
کینسل کیا جائے ۔سلامت علی
راولپنڈی(جی پی آئی) آل پاکستان پیپلز ورکرزیونین نیٹکو (CBA) کے صدر ملک عبادت خان ، سلامت علی ،محبوب خان نے آج راولپنڈی کے مقامی ہوٹل میںپریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کہا ہے کہ نیٹکو انتظامیہ کے بلند و بانگ دعوے جھوٹ کا پلندہ ہیں۔ انتظامیہ نے ملازمین کو تنخواہیں نہ دے کران کے گھر کے چولہے ٹھنڈے کردئے۔ اور سینکڑوں لوگوں کو غیر قانونی طور پر برطرف کیا جا رہا ہے اور کروڑوں روپے کی بسیں اور ٹرک کھلے آسمان تلے بیکار ہو گئی ہیں۔ نیٹکو ایم ڈی اور ڈی ایم ڈی نے ایک دن میں266272 روپے کا بل پروٹوکول وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان پر خرچ کردئے یہ ایک دن کا بل کاپوریشن سے مزدوروں کی خون پسینے کی کمائی میں سے ادا کیا ہے جبکہ سال کے 365 دن ہوتے ہیں اگر مکمل حساب کتاب کیا جائے تو کڑوڑوں روپے بنتے ہیں جو یہ لوگ اپنی PRO بنانے پر ضائیہ کررہے ہیں صرف اپنی سیٹ پکی کرنے کی خاطر ایک ادارے کو تباہ کر دے گا۔ ایم ڈی اور ڈی ایم ڈی نے منسٹری آف کشمیرآفیئر GB میں ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں تاکہ مزید کنٹریکٹ رینیو ہو سکے۔ اگر 40 سال سے قابض شخص کو دوبارہ کنٹریکٹ دیا گیا تو ہم کنٹریکٹ دینے اور دلانے والوں کو عدالتوں میں پیش کروائینگے اور ان کی کرپشن میں وہ بھی برابر کے شریک ہونگے۔ نیٹکو ایم ڈی اور ڈی ایم ڈی نے کڑوروں روپے کی گاڑیاں فروخت کرنے کا پروگرام بنا لیا ہے اور کرپٹ مافیا ادارے کو تباہ و برباد کر رہے ہیں نیٹکو میں نیلامی جو 18 جون کو ہونا ہے اس کو کینسل کیا جائے کنٹرکٹ مافیا ادارے سے فارغ ہیں اگر یہ نیلامی ہوگئی تو اس کی تمام ذمہ داری وزیر امورکشمیر،اور چیف سیکرٹری گلگت بلتستان پر ہو گی کیونکہ ہم ہر موقع پر حکومت کو خبردار کرتے ہیں کہ کل کو مزدوروں کی خون پسینے کی کمائی ہوئی دولت ضائع کردینگے وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کرپٹ مافیا کا خود احتساب کریں اور نیٹکو ادارے کو ان ظالموں کے چنگل سے آزاد کروائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیراعلیٰ شہبازشریف سے پاکستان میں ترکی کے سفیر بابر ہزلان کی ملاقات
لاہور(جی پی آئی)وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف سے اسلام آباد میں پاکستان میں ترکی کے سفیربابر ہزلان (Babur Hizlan Mr. ) نیملاقات کی۔ ملاقات میں پاک- ترک تعلقات اور پنجاب میں سرمایہ کاری کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا۔ ترک سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہاکہ پاک, ترک تعلقات کے فروغ کے لیے ترکی کی قیادت کے شکر گزار ہیں۔ پنجاب میں ترقی کے مختلف شعبوں میں ترکی کی مزید سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں ۔انہوںنے کہاکہ میٹرو بس پراجیکٹ پاک, ترک دوستی کی اعلیٰ مثال ہے اور اس پراجیکٹ کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے حوالے سے ترک قیادت کے تعاون کے مشکور ہیں۔ ترکی سفیر بابر ہزلان نے کہاکہ پنجاب میں ترک سرمایہ کاری کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا اور ترکی پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گڈ گورننس کا قیام اور کرپشن کا خاتمہ اولین ترجیح ہے، وزیراعلی محمد شہبازشریف
لاہور(جی پی آئی) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے آج اسلام آباد میں عالمی بنک کے پاکستان میں کنٹری ہیڈ راشد بن مسعود نے ملاقات کیـ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور پنجاب میں تعلیم، صحت اور ترقیاتی منصوبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی محمد شہبازشریف نے کہاکہ پنجاب حکومت صحت
اور تعلیم کے فروغ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کے ذریعے غریب طلبا و طالبات کو فنڈز فراہم کیے جا رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ عالمی مالیاتی ادارو ںکی طرف سے پنجاب میں صحت اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کی گنجائش موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ گڈ گورننس کا قیام اور کرپشن کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے۔ عالمی بنک کے پاکستان میں کنٹری ہیڈ راشد بن مسعود نے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے اور ڈوننگ ایجنسیاں پنجاب میں صحت٫ تعلیم اور سماجی ترقی کے شعبوں میں ممکنہ تعاون فراہم کرنے میں دلچسپی رکھتی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سید منور حسن کی اپیل پر میانمار کے مسلمانو ں پر مظالم کے خلاف یوم احتجاج، مساجد میں قراردادیں پاس کی گئیں
لاہور(جی پی آئی)امیر جماعت اسلامی پاکستان سیدمنورحسن کی اپیل پر میانمار کے مسلمانوں کے ساتھ ملک گیر یوم یکجہتی اور میانمار حکومت بدھ بھگشوئوںکے ظلم و بربریت اور عالمی اداروں کی مجرمانہ خاموشی کے خلاف یوم احتجاج منایا گیا ، مساجد میں قراردادیں پاس کی گئیں جس میں اقوام متحدہ، او آئی سی و دیگر عالمی اداروں سے برما میں مسلمانوں کے قتل عام او ر ان کی جائیدادیں اور مساجد کو جلانے کا سلسلہ فوری ختم کرانے کا مطالبہ کیا گیا ۔یوم احتجاج کے موقع پر کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ اور اسلام آباد سمیت ضلعی ہیڈکوارٹرز پر احتجاجی مظاہرے ، جلسے جلوس اور یلیاں نکالی گئیں جن میں شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ مقررین نے مسلمانوں پر ظلم اور قتل و غارت کی شدید مذمت کی۔ علمائے کرام نے خطابات جمعہ میں میانمار کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور مسلم حکمرانوں پر زور دیا کہ وہ عالمی برادری کو میانمار میں مسلمانوں کا قتل عام اور ان کے گھروں کو مکینوں سمیت جلائے جانے کو روکا جائے۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن نے جامع مسجد منصورہ میں نماز جمعہ کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نئے آنے والے حکمرانوں کو اپنا قبلہ درست کر کے یہ رویہ ترک کرنا ہوگا کہ جو امریکہ چاہے گا وہی ہوگا۔ انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہا کہ وہ برما کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں آواز بلند کرے ۔ انہوں نے کہاکہ مسلمان برما میں صدیوں سے آباد ہیں ۔ حکومت برما کے فیصلے کے بعد میانمار میں مسلمانوں کی نسل کشی کی جارہی ہے اور انہیں حکم دیا گیاہے کہ میانمار کو فوری طور پر چھوڑ دیں ۔ انہوں نے کہاکہ دنیا بھر میں مسلمانوں پر ظلم جاری ہے انہیں نسلی تعصب کا نشانہ بنایا جارہاہے ۔ عالمی قوتوں کو مسلمانوں پر ہونے والے ظلم و جبر سے کوئی سروکار نہیں ، ان کے نزدیک انسان صرف غیر مسلم ہیں اور صرف انہی کو انسانی حقوق حاصل ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ عالم اسلام کے حکمران بھی لمبی تان کر سوئے ہوئے ہیں انہوںنے اسلام کی تعلیمات کو پس پشت ڈال دیاہے کہ مسلمان ایک جسم کی طرح ہیں اور مظلوم مسلمانوں کی مدد کرنا ان کا فرض منصبی ہے ۔سید منورحسن نے حالیہ قومی بجٹ پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ انتخابات میں ن لیگ کو بھاری مینڈیٹ ملا جس کے نتیجے میں میاں نوازشریف وزیراعظم بنے۔ قوم کو بجا طور پر امید تھی کہ وہ عام آدمی کو درپیش مشکلات میں کمی کریں گے اور بجٹ کے بعد کمر توڑ مہنگائی میں خاطر خواہ کمی آئے گی لیکن عوام کی امیدوں کے چراغ گل کر دیے گئے ہیں ۔ سیلز ٹیکس میں اضافے سے اشیائے صرف کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ ہوگیاہے ۔ سابقہ حکومتیں سیلز ٹیکس میں اضافہ کرنے سے بچتی رہی ہیں تاکہ مہنگائی میں اضافہ نہ ہو لیکن مسلم لیگ ن کی بھاری مینڈیٹ والی حکومت نے آتے ہی آٹا ، گھی ، چینی ، دودھ ، دالوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیاہے جس سے غریب کی غربت مزید بڑھے گی ۔ انہوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کو غریبوں کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف قرا ر دیا اور کہاکہ اس سے عام آدمی کی بجائے امیر طبقے کو نوازنے کی کوشش کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بجٹ کا خسارہ بہت زیادہ ہے لیکن آمدنی کے نئے ذرائع ڈھونڈنے کی کوشش نہیں کی گئی بلکہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک پر انحصار بڑھا دیا گیاہے جس سے خود انحصاری کی منزل دور اور مالیاتی اداروں کی غلامی کا پھندا مزید سخت ہوجائے گا۔سید منورحسن کی اپیل پر برما کے مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم اور ان کی نسل کشی کے خلاف دار العلوم کراچی کورنگی میں احتجاجی مظاہر ہ ہوا قائم مقام امیر جماعت اسلامی کراچی برجیس احمد، محمد اسلام، برمی مسلمانوں کی نمائندہ تنظیم روہنگیاسالیڈیرٹی آرگنائزیشن پاکستان (آر ایس او) کے نمائندہ خصوصی نور حسین اراکانی اور مرزا فرحان بیگ نے خطاب کیا۔ برجیس احمد نے کہا کہ برمی مسلمانوں پر آج کڑا وقت آیا ہے لیکن 52 سے زائد مسلم ممالک کے حکمران ٹھنڈے کمروں میں بیٹھے عیاشیاں کررہے ہیں اور روزانہ برما میں برمی مسلمان مردوں کا قتل عام اور عورتوں کی عصمت دری کی جارہی ہے اور کوئی مسلم ملک برما میں مسلمانوں کیلئے آواز اُٹھانے کیلئے تیار نہیں ہے۔ اُمت مسلمہ ایک بہت بڑی قوت ہے لیکن بدقسمتی سے اُمت مسلمہ آج مسلکوں اور فرقہ بندیوں میں تقسیم ہوکر اپنی طاقت کھو بیٹھی ہے۔ جس کی وجہ سے طاغوتی قوتیں مسلمانوں پر مظالم ڈھانے میں آزاد ہیں۔ اُنہوں نے کہاکہ مسلمان ایک اُمت بن کر طاغوت کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔ پاکستان کے حکمرانوں کو برما کے مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف قومی اسمبلی اور اقوام متحدہ میں آواز اُٹھانا ہوگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق، سکول نہ جانیوالے بچوں کیلئے خصوصی انرولمنٹ مہم چلائی جائے گی:شہباز شریف
لاہور(جی پی آئی) وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے اورپاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہر بچے کو تعلیم کا حق دلائے گی کیونکہ تعلیم ہی ترقی کا واحد زینہ ہے۔ تعلیم کے شعبہ کی بہتری اورحصول تعلیم کے لئے جتنے بھی وسائل فراہم کئے جائیں کم ہیں۔ پنجاب سکول روڈ میپ پر موثر اور بھرپور عملدرآمد کے انتہائی مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ اس پروگرام کے ذریعے نہ صرف لاکھوں نئے بچے سکولوں میں داخل ہوئے ہیں بلکہ سکولوں میں تعلیمی سہولیات کو بھی بہتر بنایاگیاہے۔ پنجاب حکومت سکولوں میں بچوں کے داخلے کی شرح مزید بہتر بنانے کے لئے انرولمنٹ مہم شروع کرے گی جس کے تحت ہر سال 5 سے 9 برس کے لاکھوں نئے بچوں کو حصول تعلیم کے لئے سکولوں میں داخلہ دیا جائے گااور انرولمنٹ مہم کا آغاز 14اگست سے کیاجائے گا۔ اس مہم کے تحت اپنے بچے سکول نہ بھجوانے والے والدین کو بچے سکول بھجوانے کے لئے ترغیب دی جائے گی اور مہم کو ایک قومی ذمہ داری اورفریضہ سمجھ کر چلایا جائے گا تاکہ اس عمر کا کوئی بچہ سکول جانے سے محروم نہ رہ سکے۔وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف نے ان خیالات کااظہار ماڈل ٹائون میں پنجاب سکول روڈ میپ پر پیش رفت اور انرولمنٹ مہم شروع کئے جانے کے حوالے سے اقدامات کاجائزہ لینے سے متعلق اعلی سطحی بریفنگ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔صوبائی وزیرتعلیم رانا مشہود احمد خان، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، سیکرٹریز سکولز ایجوکیشن، لٹریسی، شاہدریاض گوندل، سرمائیکل باربر کی ٹیم اوربرطانوی این جی او مکنسے(McKinsey) کے نمائندے فنٹن وہلین(Mr.Fenton Whelan)، تیمور خان ،حنا خان (Miss.Hinna Khan)، برطانوی ہائی کمیشن اورڈیپارٹمنٹ فار انٹرنیشنل ڈویلپمنٹDFID) (کے نمائندے مسٹر ٹام اون ایڈمنڈز(Mr.Tom Owen-Edmunds) اور ماہرین تعلیم نے اجلاس میں شرکت کی۔وزیراعلیٰ محمدشہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نوجوان نسل کو علم کے نور سے منور کرکے ملک و قوم کی تقدیربدلی جاسکتی ہے۔علم عام کرکے ترقی و خوشحالی کی منزل حاصل کی جاسکتی ہے ۔پنجاب حکومت برطانوی ماہر تعلیم سرمائیکل باربر کی ٹیم کے ساتھ مل کر پنجاب سکول روڈ میپ پروگرام کو کامیابی سے آگے بڑھا رہی ہے اور اس پروگرام کے حوصلہ افزا نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ انرولمنٹ مہم کے تحت لاکھوں ایسے بچوں کو سکولوں میں لایاجائے گاجو ابھی تک سکولوں سے دور ہیں۔ انہوںنے کہاکہ انرولمنٹ مہم کو کامیاب بنانے کے لئے مشنری جذبے سے کام کرناہوگااور مکمل تیاری و منصوبہ بندی کے ساتھ اس مہم کو آگے بڑھاناہوگا۔ انہوںنے کہاکہ بچوں کو سکولوں میں لانے کے لئے اساتذہ کو تربیت دیناہوگی تاکہ وہ موثر انداز میں والدین کو اپنے سکول جانے کی عمرکے بچوں کو سکولوں میں حصول تعلیم کے لئے بھجوانے پر قائل کرسکیں۔ انہوںنے کہاکہ انرولمنٹ مہم کو کامیاب بنانے کے لئے محنتی،قابل،جذبہ اور کام سے لگن رکھنے والی ٹیم تیار کرنا ہوگی اور بھرپور تیاری اور منصوبہ بندی کے ساتھ مہم پر عملدرآمد کرنا ہوگا۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ انرولمنٹ مہم کے حوالے سے مکمل اور جامع پروگرام مرتب کرکے جولائی کے پہلے ہفتے میں پیش کیاجائے۔ انہوںنے کہاکہ سکول جانے والی عمر کے بچوں کو سکولوں میں لانا اگرچہ بڑا چیلنج ہے لیکن ہمیں محنت اور انتھک کاوشوں سے یہ بڑا چیلنج موقع میں بدلنا ہے۔ انہوںنے کہاکہ پنجاب سکول روڈ میپ پروگرام میں تمام ای ڈی اوزایجوکیشن اپنا بھرپور کردار ادا کریں اور ایسے ای ڈی اوز ایجوکیشن جو اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔برطانوی این جی او مکنسے کے نمائندے تیمور خان نے انرولمنٹ مہم کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ مہم14اگست سے شروع کرنے کا پروگرام بنایاگیاہے جس کے لئے 50 ہزار اساتذہ کی خدمات حاصل کی جائیں گی اور اس مقصد کے لئے اساتذہ کو خصوصی تربیت دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب پاکستان کا واحد صوبہ ہے جو 2015 تک تعلیم کے حوالے سے میلنیم ڈویلپمنٹ گول حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتاہے۔ انہوںنے کہا کہ انرولمنٹ مہم کے تحت جنوبی پنجاب کے 10اضلاع پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ اجلاس کے دوران انرولمنٹ مہم کو کامیاب بنانے اور زیادہ سے زیادہ بچوں کے سکولوں میں داخلے کے حوالے سے مختلف تجاویز کاجائزہ لیاگیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا معروف شاعر اور ادیب سید محمد خالد بخاری کے انتقال پر اظہار تعزیت
لاہور(جی پی آئی) وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف نے معروف شاعر اور ادیب سید محمد خالد بخاری کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے میو ہسپتال میں متوفی وسیم کے گردے نکالنے کے مبینہ واقعہ کا نوٹس لے لیا
لاہور(جی پی آئی)وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے میو ہسپتال میں متوفی وسیم کے گردے نکالنے کے مبینہ واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے صوبائی وزیر صحت اور سیکرٹری صحت سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ مبینہ واقعہ کی ہر پہلو سے مکمل تحقیقات کی جائے۔ اگر مبینہ واقعہ درست ہوا تو ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیراعلیٰ شہباز شریف کی ملالہ یوسف زئی کو اوپیک فنڈ فار انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ ایوارڈ ملنے پر مبارکباد
لاہور(جی پی آئی)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے پاکستان کی ہونہار طالبہ ملالہ یوسف زئی کو آسٹریا میں اوپیک فنڈ فار انٹر نیشنل ڈویلپمنٹ ایوارڈ ملنے پر مبارکباد دی ہے۔ اپنے تہنیتی پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ ملالہ یوسف زئی قوم کی دلیر اور قابل فخر بیٹی ہے جس نے نوعمری ہی میں تعلیم کے فروغ کیلئے شاندار خدمات انجام دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملالہ یوسف زئی جیسی قوم کی بیٹیاں ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ملالہ یوسف زئی مستقبل میں بھی ملک کا نام روشن کرتی رہے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بجٹ بارے سینٹ میں اپنا بھر پور آئینی کردار ادا کریں گے، سینیٹر کامل آغا
لاہور (جی پی آئی)ق لیگ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر کامل علی آغا نے کہا ہے کہ یہ 1999 ء نہیں 2013 ء ہے عوامی مفاد کے خلاف کام کرنے والے حکمران سکون کے ساتھ تحت پر نہیں بیٹھ سکتے بجٹ پر ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والا شہری پریشان ہے پارلیمنٹ کی منظوری کے بغیر ٹیکسوں کے نفاذ پر سپریم کورٹ کا نوٹس خوش آئند ہے تمام اپوزیشن اراکین سینٹ نے بجٹ کو عوام دوست بنانے کے لیے اپنے بھر پور آئینی کردار کی ادائیگی کا فیصلہ کر لیا ہے عوامی مفاد کے خلاف فیصلوں کو بجٹ سے حذف کروانے کے لیے سینٹ کمیٹی کو سفارشات دینے کے لیے تجاویز کو حتمی شکل دی جارہی ہے ،گزشتہ روز انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین اور پارٹی کے اکابرین اراکین سینٹ کے ہمراہ تاجروں، صنعت کاروں، تعلیمی ماہرین، ملازمین کے نمائندوں، کسانوں سے بجٹ کے حوالے سے فیڈ بیک لے رہے ہیں ان معلومات کی روشنی میں تجاویز آج شام تک سینٹ کمیٹی میں پیش کردی جائیں گی، انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو عوام کی چیخ وپکار سنائی کیوں نہیں دے رہی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ بارے ق لیگ کی پنجاب اسمبلی میں قرار داد
لاہور (جی پی آئی)ق لیگ پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کی طرف سے پنجاب اسمبلی میں ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد تک اضافہ کرنے کے حوالے سے قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے قرارداد رکن صوبائی اسمبلی ثمینہ خاور حیات کی طرف سے جمع کروائی گئی، ثمینہ خاور نے کہا کہ اضافہ 50 فیصد تک ہونا چاہئیے تاہم کمزور معیشت 15 فیصد کا بوجھ اٹھا سکتی ہے، ق لیگ کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر سردار وقاص حسن موکل نے بھی ایک قرارداد جمع کروائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ صوبائی اسمبلی کا ایوان وفاقی حکومت سے جی ایس ٹی میں اضافہ واپس لینے کی سفارش کرے، دریں اثناء ق لیگ شعبہ خواتین لاہور کی صدر سابق رکن اسمبلی آمنہ الفت نے پنجاب اسمبلی کے سامنے چیئرنگ کراس پر ایپکا کے احتجاج میں شرکت کی اور ملازمین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور ملازمین کے موقف کو درست قرار دیتے ہوئے تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کیا، ایپکا ملازمین نے اظہار یکجہتی کرنے پر چوہدری پرویز الہٰی او رمونس الہٰی کے حق میں نعرے لگائے اور ملازمین کی تنخواہیں بڑھائے جانے سے متعلق پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروانے پر ق لیگ کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حکمران ضد چھوڑیں، تنخواہ بڑھائیں ، ملازمین کی دعائیں لیں ، سیمل کامران
لاہور (جی پی آئی)ق لیگ پنجاب کی ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات سیمل کامران نے کہا ہے کہ حکمران ضد چھوڑیں تنخواہ بڑھائیں اور ملازمین کی دعائیں لیں، انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ حیرانی ہے ن لیگ نے غریب آدمی پر ٹیکس نہ لگانے کے حوالے سے منشور میں کیے گئے اپنے وعدے کی اقتدار میں آنے کے صرف 2 ہفتے کے اندر اندر دھجیاں اڑا دیں ، انہوں نے کہا کہ ماضی کی 2 حکومتیں جنہوں نے 2002 ء سے 2013 ء تک کام کیا کو یہ کریڈٹ جاتا ہے کہ انہوں نے اپنے ہر بجٹ میں مہنگائی کے عذاب سے چھٹکارا کے لیے تھوڑا یا زیادہ ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ ضرور کیا ملازمین اور پوری قوم کو یاد ہے کہ سابق حکومت نے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا تو ن لیگ کے اس وقت کے اپوزیشن لیڈر اور آج کے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کی شدید مخالفت کی تھی پتہ نہیں نواز لیگ متوسط طبقہ کے سرکاری ملازمین کے اتنا خلاف کیوں ہے ؟
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈرگ فری سٹی لاہور پراجیکٹ کے زیرِاہتمام سالانہ پینٹنگز کی نمائش
لاہور (جی پی آئی): ڈرگ فری سٹی لاہور پراجیکٹ کے زیر اہتمام لاہور کے شہریوں کو نشے کی لعنت سے محفوظ رکھنے اور اُنھیں نشے کی تباہ کاریوں کے بارے آگاہی دینے کی غرض سے کل صبح نو بجے سے شام پانچ بجے تک الحمراء آرٹ گیلری، مال روڈ، لاہورمیں ایک تصویری نمائش کا اہتمام کیا گیا ۔جس میں مختلف سکولوں کالجوں کے طلباء اور پیشہ ور وغیرپیشہ ور مصوروں کے بنائے فن پاروں کی نمائش کی گئی۔ جس میں انسانوں پر منشیا ت کے تباہ کن اثرات کی عکاسی کی گئی تھی۔ ماہرین کے ایک پینل نے ان تصاویر کو جانچ کر بہترین تصاویر کا انتخاب کیا گیا جن کے بنانے والوں کوپراجیکٹ کی طرف سے تعریفی اسناد اور نقد انعام دیاگیا۔اس موقع پر اجیکٹ سے وابستہ این جی اوز میں سہ ماہی کارکردگی کو مد نظر رکھتے ہوئے انعامات تقسیم کئے گئے ۔اس تقریب کے مہمان ِ خصوصی پراجیکٹ ڈائریکٹر محمد الطاف قمر تھے اس موقع پر انہوں نے فن پارے بنانے والوں کو سراہا اور ان کے کام کو قابل ِ رشک قرار دیا اور لاہور کو منشیات سے پاک بنانے کا عزم واضح کیا۔انہوں نے مزید بتا یا کہ منشیات سے پاک لاہور پراجیکٹ شبانہ روزاپنی محنت اپنے مقاصد کے حصول کے لئے سرگرمی سے کوشاں ہے۔ انہوں نے سامعین کو خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ اب پراجیکٹ عوام میں اپنی جڑیں پکڑ چکا ہے۔ لوگ جوق در جوق اس میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں اور امید ہے کہ اِن کے بھرپور تعاون سے جلد لاہور کو منشیات سے پاک شہر بنا دیا جائے گا۔ حکومتِ پاکستان اور حکومت پنجاب کے اعلیٰ عہدیداران اور شہر کی سرکاری، غیر سرکاری و فلاحی اور سول سوسائٹی کی تنظیموں سے وابستہ افراد اور مختلف کالجوں کے اساتذہ اور طلباء نے اس تصویر ی مقابلہ اور نمائش میں کثیر تعداد میں شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ارکان کے مسلمانوں کی جان کے تحفظ کیلئے او آئی سی کی خاموشی افسوسناک ہے۔ سینیٹر پروفیسر ساجد میر
لاہور (جی پی آئی) مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستا ن کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے کہ ارکان کے مسلمانوں کی جان کے تحفظ کیلئے او آئی سی کی خاموشی افسوسناک ہے، عالم اسلام اقوام متحدہ کے فورم پر آوازاٹھائے۔بھارت اپنی خفیہ ایجنسیوں کے ذریعے ارکان کے مسلمانوں کی نسل کشی کروارہا ہے ۔جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دو برس کے دوران ایک لاکھ مسلمان شہید ہو چکے ہیں، 40 لاکھ کلمہ گو مسلمانوں کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی سازش کی جارہی ہے۔ میانمار کے مسلمانوں کی موت کا پیغام عالمی برادری کیلئے باعث شرم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومت کی بے حسی عالمی مجبوریوں کی وجہ سے تھیں اور انہوں نے ا س بارے میں کوئی اقدا م نہیں اٹھایا، مسلم لیگ ن کی حکومت کو سفارتی سطح پر اس مسئلہ پر آواز اٹھانی چاہیے، اس خونی کھیل میں بھارت کی سر پرستی سب پر عیاں ہے اس لیے ہمیں بھارت سے دوستی کی پینگیں بڑھانے سے پہلے اس کی مسلم دشمنی دنیا پر واضح کرنی چاہیے۔ ایک عرصہ سے اس نے کشمیریوں کا عرصہ حیات تنگ کررکھا ہے اوپر سے وہ میانمار میں ہونے والی مسلم نسل کشی میں برابر کا حصہ دار بنا ہوا ہے۔ پاکستانی عو ام ارکان کے مسلمانوں کے ساتھ ہیں اور مرکزی جمعیت اہل حدیث ہر سطح پر انکی سیاسی واخلاقی مدد کے لیے تیار ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میٹرو نے D2W کی آکسوبائیوڈی گریڈایبل ٹیکنالوجی اپنے بیگ میں متعارف کروادی
لاہور(جی پی آئی) میٹرو حبیب کیش اینڈ کیری پاکستان نے اینوائرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی (پاک۔ای پی اے) کے نان بائیو ڈی گریڈ ایبل مصنوعات پر پابندی کے قانون پر عمل درآمد کرتے ہوئے عالمی ماحولیاتی دن کی یاد میں ملک بھر میں اپنے تمام سٹورز پر ماحول دوست بیگز متعارف کروا دئیے ہیں۔ واضح رہے کہ میٹرو حبیب کیش اینڈ کیری اپنی پلاسٹک مصنوعات کو ماحول دوست بنانے کیلئے دنیا میں آکسوبائیوڈی گریڈایبل ٹیکنالوجی کے نمبر ون برانڈ D2W کو استعمال کر رہا ہے۔یہ بیگز میٹرو حبیب کیش اینڈ کیری کے پاکستان میں تمام سٹورز پر فراہم کئے جائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار میٹرو حبیب کیش اینڈ کیری کے منیجنگ ڈائریکٹر بوزینتھ بینائوڈا نے آکسوبائیوڈی گریڈا یبل بیگز کے حوالے سے منعقد کی جانے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر یورپی وفد کے نائب سربراہ پیرے مایا اوودن ڈائریکٹر جنرل پاک۔ای پی اے آصف شجاع خان ، D2W پاکستانی کی ترجمان صائمہ اصغر اور دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔ بوزینتھ بینائوڈا نے مزید کہا کہ آکسوبائیو ڈی گریڈ ایبل بیگز 18 ماہ کے بعد ڈی گریڈ ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔ آصف خان نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ میٹرو حبیب کیش اینڈ کیری کی جانب سے ماحول کے تحفظ کے لئے بہترین قدم اٹھایا گیا ہے جس سے پلاسٹک پلیوشن کی روک تھام میں مدد ملے گی۔ تقریب سے دیگر شرکاء نے بھی خطاب کیا اور D2W پاکستان اور میٹرو حبیب کیش اینڈ کیری کی ماحول دوس کاوشوں کو سراہا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شاہد ریاض گوندل وزیراعلیٰ کے کوآرڈینیٹر برائے توانائی مقرر
لاہور(جی پی آئی) حکومت پنجاب نے شاہد ریاض گوندل کو وزیراعلیٰ پنجاب کاکوآرڈینیٹر برائے توانائی مقرر کردیا ہے۔ اس ضمن میں نوٹیفکیشن جاری کردیا گیاہے۔ وزیراعلیٰ محمدشہبازشریف نے شاہد ریاض گوندل کو توانائی بحران کے حل کے لئے دن رات کام کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت توانائی بحران کو حل کرے گی اور ہم مل کر ملک و قوم کو مسائل کے چنگل سے نکالیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے زیر اہتمام ایک سیمنار16 جون کو لاہور میں منعقد ہوگا
لاہور(جی پی آئی)مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے زیر اہتمام رہبر انقلاب اسلامی امام خمینی کی برسی کے مناسبت سے ایک سیمناربعنوان،امام خمینی اور عالم اسلام کی بیداری، 16 جون بروز اتوار ایوان اقبال لاہور میں منعقد ہوگی جس میں مختلف سیاسی، مذہبی جماعتوں کے نمائندہ شخصیات، سینئرجرنلسٹ خطاب کریں گے سیمینار کے انتظامی کمیٹی کا اجلاس کوارڈینٹر سید اسد عباس نقوی کے زیر صدارت صوبائی سیکرٹریٹ مسلم ٹاوُن میں منعقد ہوا جس انتظامی امور کا جائزہ لیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
برمی مسلمانوں پرمظالم کیخلاف سُنی تحریک کا ملک گیر یوم احتجاج
اسلام آباد (جی پی آئی)سربراہ پاکستان سُنی تحریک محمدثروت اعجازقادری کی اپیل پر برما میں مسلمانوں پر ڈھائے جانیوالے مظالم کیخلاف جمعہ کو ملک گیر یوم احتجاج منایا گیا۔اس سلسلے میں وفاقی دارالحکومت اسلام آبادسمیت چاروں صوبائی دارالحکومت لاہور’ کراچی’پشاور’ کوئٹہ میں احتجاجی مظاہرے’ریلیاں اوربیداری ملت سیمینار منعقدکیے گئے جبکہ علماء ومشائخ کرام نے جمعہ کے اجتماعات میںاس حوالے سے مذمتی قراردادیں منظورکیں۔پنجابمیںراولپنڈی’فیصل آباد’ملتان’گوجرانوالہ،
سرگودھا، سیالکوٹ، بہاولپور، جھنگ، شیخوپورہ، جہلم، اٹک، ساہیوال، ٹیکسل، سندھ میں حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، نواب شاہ، میرپورخاص، خیرپور، شکارپور، ٹنڈوآدم، خیبر پختونخواہ میں مردان، منگورا، کوہاٹ، ایبٹ آباد، ہری پور، ڈیرہ اسماعیل خان، نوشہرہ، بلوچستان میں خصدار، ژوب، حب، جعفرآباد، آزاد جموںکشمیر میں مظفرآباد، راولاکوٹ، کوٹلی اورمیرپور میںپاکستان سُنی تحریک کے تحت بڑے احتجاجی مظاہرے اوربیداری ملتریلیاں نکالی گئیں۔ سربراہ پاکستان سُنی تحریک محمدثروت اعجازقادری نے اسلام آباد میں بیداری ملت سیمینار سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برما میں مسلمانوں کی نسل کُشی پر اقوام متحدہ اور عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی سوالیہ نشان ہے۔ مظلوم مسلمانوں کی امداد اور بحالی پوری امت مسلمہ کی ذمہ داری ہے۔ اوآئی سی اور مسلم حکمران برما میں مسلم کش فسادات کورکوانے کیلئے کرداراداکریں۔مسلمانوں کو گاجرمولی کی طرح کاٹا جارہاہے جبکہ انسانی حقوق کی تنظیموں اورنام نہاداین جی اوز کے کا ن پر جو ں بھی نہیں رینگ رہی۔ ان حالات میں ضروری ہے کہ مسلم امہ متحد ہو جائے اور مسلمانوں پر جاری ظلم کے خلاف آواز بلند کی جائے۔ پاکستان سُنی تحریک علماء بورڈکے چیئرمین اورمعروف اسلامی سکالرعلامہ غفران محمودسیالوی نے مرکزی جامع مسجدغوثیہ میں جمعہ کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برما کے مسلمانوں پرظلم و ستم کو رو کنے کیلئے فی الفور او آ ئی سی کا اجلاس طلب کیا جا ئے اور بدھ بھکشو انتہا پسند تنظیم ما گھ اور بر ما کی حکو مت کے خلا ف جنگی جرا ئم کا مقدمہ چلا یا جا ئے ۔اوآئی سی اگراپنی ذمہ داری پوری نہیں کرتی تو اسے ختم ہوجاناچاہیے۔پاکستان سُنی تحریک پنجاب کے صدرمحمدشاداب رضانقشبندی نے مختلف احتجاجی مظاہروںاورتقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش، ملائشیا اور انڈونیشیا میں میانمار کے لاکھوں پناہ گزین انتہائی پریشان کن حالات سے گزر رہے ہیں, ان پناہ گزینوں کی بنیادی انسانی ضروریات کو پورا کیا جانا اہم ترین مسئلہ ہے, عالمی برادری بالخصوص مسلمان ممالک اپنے مسلمان بھائیوں کو ریلیف پہنچانے کے لیے ہرممکن اقدامات کریں۔ پاکستان سُنی تحریک خیبر پختونخواہ کے صدر انعام اللہ قادری نے پشاورمیں ایک بڑے
احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی اداروں نے مسلمانوں کے قتل عام پر چپ سادھ رکھی ہے۔ عالمی ذرائع ابلاغ نے مسلمانوں پر ٹوٹنے والی قیامت پر آنکھیں بند کر رکھی ہیں اراکان ،فلسطین اور کشمیر کے مسلمان دہائی دے رہے ہیں کہ انسانی حقوق کی دعوے دار تنظیمیں اور عالمی امن کے ٹھیکیدار کہاں ہیں؟پاکستان سُنی تحریک کے رہنمائوں ڈاکٹرزاہدحبیب قادری’مفتی لیاقت علی رضوی’علامہ مجاہدعبدالرسول خان, علامہ طاہراقبال چشتی, علامہ عطاء الرحمن دھنیال’صاحبزادہ عبدالرحمن سیالوی’ملک عبدالرئوف, محمداکرام بابر, علامہ بشیر احمد نقشبندی, علامہ نسیم صدیقی’علامہ غلام الیاس قادری ودیگر نے جمعہ کے اجتماعات اور مختلف تقریبات میں برمی مسلمانوں کے ظلم وستم کی شدیدمذمت کی اورمسلم حکمرانوں سے متحدہو کر سازشوں اور ظلم کامقابلہ کرنے کی اپیل کی۔